وزیراعظم کا عالمی برادری سے کشمیر بارے دوٹوک اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نوا ز شریف نے عالمی برادری سے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی کشمیری نوجوانوں پر ظلم و تشدد کی ویڈیو آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر کئے جانیوالے بھارتی مظالم رکوائے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنائے، فوجی طاقت سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جاسکتی،کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ظلم کی گھڑی میں بھی کشمیرکے عوام آزادی کیلئے پرامید ہیں، مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے۔میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ نام نہاد انتخابات میں شرکت نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیخلاف طاقت کا استعمال کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا گیا اور عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم روکنا ہونگے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کشمیری نوجوانوں کو پاکستان مخالف نعرے لگانے کیلئے کہہ رہے ہیں اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی بھائی پاکستان کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لیے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں، تمام مسیحی برادری، اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں یہ ملک ان کا اپنا وطن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی تمام پاکستانیوں کے اتحاد سے ممکن ہے، ایک دوسرے کے آئینی حقوق کا تحفظ ہماری قومی و اخلاقی ذمے داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیت برابر اور عزیز شہری ہیں۔

مخالفین سیاست چمکانا بند کریں, اہم شخصیت کا دبنگ اعلان

فیصل آباد(آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ، پانامہ کیس پر کچھ لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی ، پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار قوم کو نہیں چند سیاستدانوں کو ہے ،کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا ، وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گے ، جن کا دامن صاف ہو انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا ، وزیراعظم نے تین نسلوں کو احتساب کےلئے پیش کیا ، عوام 2018کے انتخابات میں کام کرنے والی جماعت کو ہی ووٹ دے گی ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے 65ملکوں کو براہ راست فائدہ ہوگا ، وزارت سنبھالتے ہی صحافیوں کی فلاح وبہبود کی طرف توجہ دی ، 2013میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، اب صورتحال عوام کے سامنے ہے ۔ وہ اتوار کو یہاں فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود سے متعلق قانون سازی کرنے جا رہے ہیں ، قانون سازی سے متعلق صحافیوں سے مشاورت جاری ہے ، پہلی بار صحافیوں کے ساتھ تکنیکی افراد کو بھی مشاورت میں شامل کیا گیا ہے ، وزارت سنبھالتے ہی صحافیوں کی فلاح وبہبود اولین ترجیح تھی، وفاقی سطح پر اطلاعات تک رسائی کے بل پر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے صحافیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں ، اس سے پہلے صحافیوں کو کسی قسم کی پیشہ ورانہ ٹریننگ نہیں دی جاتی تھی ، پوری دنیا میں صحافیوں کو ذمہ داریوں کی ادائیگی کےلئے تربیت دی جاتی ہے ، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے میڈیا کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی میں واضح کمی ہوئی ، 2013میں17سے18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، اب صورتحال عوام کے سامنے ہے ، ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ادارے 2013میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے جبکہ آج حکومت اقدامات کی بدولت پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے ، سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک سے 65ممالک کو براہ راست فائدہ ہوگا، حکومتی اقدامات سے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، وزیراعظم نے پاکستانی عوام کےلئے ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا ،حکومت نے اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات پروگرام متعارف کرایا ، آج بیرون ملک سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، 2018میں عوام کے پاس کارکردگی کی بناءپر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قوموں نے ہمیشہ بہتر بنیادی ڈھانچے سے ترقی کی ہے ، صحافیوں کے حقوق کو قانونی تحفظ دینے تک بہتری نہیں آئے گی ، قانون سازی کے ذریعے میڈیا ہاﺅسز اور مالکان صحافیوں کی فلاح وبہبود کے پابند ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،مردان یونیورسٹی کا واقعہ بہت افسوسناک ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان کا استحکام قانون کی حکمرانی میں ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں تمام ادارے ملکی امن وامان کےلئے کردار ادا کر رہے ہیں ، صحافی اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ، پانامہ کیس پر کچھ لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی ، پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار قوم کو نہیں چند سیاستدانوں کو ہے ،کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا ، وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قبول کریں گے ، جن کا دامن صاف ہو انہیں کوئی ڈر نہیں ہوتا، وزیراعظم نے تین نسلوں کو احتساب کےلئے پیش کیا۔

نیازی صاحب….پشاور میں اہم منصوبے کیلئے ہر ممکن مدد کو تیار ہوں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کیا،یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے زائدکی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد ستمبر 2016ءمیں رکھا گیا اور 16اپریل 2017ءکو 6ماہ کی قلیل مدت میں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیاہے۔ فلائی اوور بننے سے رائےونڈ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی اور انہیں ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میںابھی وزیراعظم محمدنوازشریف کو مل کر آ رہا ہوں۔ انہوںنے بھی آپ کے لئے سلام بھجوایا اور آپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، پنجاب حکومت کے وکلاءاس ضمن میں کل بھی دلائل دیں گے، اس کیس کافیصلہ کیا آئے گا،یہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے تاہم جب فیصلہ آئے گاہم اس فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا جال بچھایا جارہاہے ،میں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیاہے۔ فیصل آباد میں میٹروبس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اینڈ سکلز یونیورسٹی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب میںترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکاہے جبکہ نیازی صاحب! جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اور کہتے تھے کہ میں پشاو رمیں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا، آج یہ نیازی صاحب! پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔ نیازی صاحب! آپ نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، آپ نے دھرنے دیئے،لا ک ڈاﺅن کیا اور احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا۔ نیازی صاحب ! اب خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ میٹروبس کا منصوبہ پشاور میں شروع کیا جائے تو آپ کو میٹروبس منصوبے کا خیال آیاہے ،اگر آپ نے یہ منصوبہ چار سال قبل بنایا ہوتا تو آج خیبر پختونخواکے عظیم بہن، بھائی، مائیں، بیٹیاں، مزدور ، طالب علم ،ڈاکٹر،محنت کش، ٹیچرز او ردیگر افرادعزت اور وقار کے ساتھ سفری سہولتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوتے لیکن افسوس نیازی صاحب! آپ احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈاﺅن کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال آیا تو آپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد آئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائی بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہےں، جتنے پنجاب میں بسنے والے شہری، لیکن نیاز ی صاحب کو پنجاب میں بسنے والے شہریوں کی ترقی و خوشحالی عزیز نہیں، اسی لئے انہوں نے میٹروبس کو جنگلا بس کہاجو عوام کی توہین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں اور اس ضمن میں نیازی صاحب کو حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی معاونت چاہےے تو ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیںتاکہ یہ منصوبہ فی ا لفور تعمیر ہواو رخیبر پختونخوا کے لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ نیازی صاحب! عوام کی سہولت کے منصوبوں کو جنگلا بس نہ کہیں پنجاب حکومت پشاور میٹروبس کے منصوبے کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیارہیں ۔ نیازی صاحب! آپ نے چار برس کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے لیکن اب ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے پر وقت ضائع کئے بغیر دن رات کام کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ کے پی کے کے عوام میٹروبس جیسی بہترین سفری سہولتوں سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ترقی اور خوشحالی کے بہت کام کرنے ہیں۔ ہسپتال ،سکول، سڑکیں اور پانی کے منصوبے بنانے ہیں ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کے لئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دئےے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے اور قومی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئی۔ ایک ترین صاحب ہیں ،اس امیر ترین نے عدالت میں ایک اور درخواست دی ہے کہ شہبازشریف کو میرے قرضے معاف کرانے کی بات کرنے سے روکا جائے۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ آپ قوم کو دھوکہ دیتے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا دعویٰ کرنے والے امیر ترین شخص نے ماضی میںکروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے ہیں اور دکھی قوم کا مال ہڑپ کیاہے او رمیںیہ بات کرتا رہوں گا۔ آپ نے ایک طرف کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اور دوسری طرف 2کروڑ روپے کا ٹیکس دینے پر گھمنڈ کرنا یہ زیب نہیں دیتا، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ قوم چوری او رسینہ زوری برداشت نہیں کرے گی۔ الیکشن آنے والے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذرےعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میںاربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوںروپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا ماضی میں فلائی اوور جیسے منصوبوں پر چھ چھ برس لگ جاتے تھے اور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کے وزیر تنویر اسلم ملک، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات میاں مشتاق احمد،لاہو رکی انتظامیہ ،پولیس، کنٹریکٹرز اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا او رکہاکہ رائےونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کو ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کر کے مکمل کیا گیاہے اور یہ فلائی اوور رات کو روشنیوں سے جگمگائے گااور رائےونڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا، اس منصوبے پر ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں ہزار کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کرچکی ہے۔ جون 2017ءتک مزید ہزاروں کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوں گی اور اس منصوبے پر 90ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں اسفالٹ سڑکیں بنائی ہیں،جس کی اعلی کوالٹی کی گواہی دیہی علاقوں میں بسنے والے ہمارے عظیم پاکستانی دے رہے ہیں۔ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کا آغاز وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس وقت کیا تھا جب وہ پنجاب کے وزیراعلی تھے۔ وزیراعلیٰ نے فلائی اوور کے منصوبے کے ساتھ موجود خالی اراضی پر ایک بڑا پارک بنانے کا اعلان کیا ، وزیراعلی نے قبرستان بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی اداروں کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں چےئرمےن واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔چار برس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںاور ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں گیس کی بنیادپر 3600میگاواٹ کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے۔ گیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں اور2013ءکے مقابلے میں آج بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے پانی او رپن بجلی کے وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ءکے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے تین جہتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی کم سے کم مدت میں تکمیل، نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا مختصر مدت میں آغاز اور واپڈا کو دوبارہ سے ایک متحرک اور فعال ادارے میں تبدیل کرنا حکمت عملی کے تین ا ہم عناصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7ما ہ کے دوران اس حکمت عملی پر نہایت تندہی کے ساتھ کام کیا گیاہے۔منصوبوں میں نیلم جہلم، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور گولن گول شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2017ءکے آخرتک کچھی کینال کا فیز Iبھی مکمل کرلیا جائے گا جس سے بلوچستان کے لئے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔ کینال خواڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا کنٹریکٹ تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے سائیٹ پر پہنچ چکاہے، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے مین سول ورکس ایوارڈ کئے جا چکے ہیں اور اس منصوبے پر اگلے ماہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا اس بات کی بھرپورکوشش کر رہاہے کہ مہمندڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم کے مین سول ورکس کے کنٹریکٹ دسمبر 2017ءکے آخر تک ایوارڈ کر دےئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف ادیب، دانشور اور سینئر بیورو کریٹ مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختار مسعود مرحوم نے اردو ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی ادب کے حوالے سے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

ترکی میں صدارتی نظام آگیا, طیب اردگان کے حق میں بڑی جیت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں جاری ریفرنڈم کے نتائج آ گئے ۔صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل گئی۔اب تک 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے جن کے بعد ‘ہاں’ کہنے والوں کی تعداد اکیاون اعشاریہ چارفیصد ہے جبکہ ‘نہیں’ کہنے والوں کی تعداد اڑتالیس اعشاریہ سات فیصد ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ملک کے پارلیمانی نظام کو ایگزیکٹو صدارت سے بدلنا چاہتے ہیں۔حزب مخالف کی مرکزی جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی 60 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ صدر اردوغان کے حمایتیوں نے ملک میں جشن کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار کے ریفرینڈم کی منظوری کی صورت میں اردوغان سنہ 2029 تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔رجب طیب اردگان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کو جدید طرز پر لانے میں مدد ملے گی۔ تاہم ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ یہ آمریت کا باعث بن سکتی ہے۔ترکی میں سنیچر کو سیاست دانوں نے ریفرینڈم کے لیے ہونے والی مہم کے آخر روز ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیلیں کیں۔ ووٹنگ کے دوران پرتشدد مظاہرے، مقابلے 2 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوئے۔ صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل جائے گی۔ اس حمایت کے بعد طیب اردگان کو ترکی میں کابینہ کے وزرا، ڈگری جاری کرنے، سینئر ججوں کے چناو¿ اور پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کے اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ اس ریفرنڈم کی کامیاب کے بعد اردگان 2029ءتک صدارت کے عہدے پر قائم رہ سکیں گے۔ ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد نئی اصلاحات کے ذریعے ترکی کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے بجائے کسی اور شخصیت کے پاس جائے گا یا پھر اس عہدے کے جگہ نائب صدر لیں گے۔

آئندہ حکومت کس کی ہوگی؟, تحریک انصاف کا بڑا اعلان

میانوالی قریشیاں(نمائندہ خبریں)قائد تحریک انصاف عمران خان سے مخدوم معاذ محمد ہاشمی کی گزشتہ روز ڈیفنس لاہور میں شادی کی تقریب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں مخدوم معاذ محمد ہاشمی کے بھائی مخدوم مرتلی محمد بھی موجود تھے۔ مخدوم معاذ محمد نے عمران خان سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد نے عنقریب جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے ان کے سیاسی بیک گراﺅنڈ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کارکن الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کرپشن مافیا کی چھٹی ہوجائے گی اور پانامہ لیکس میں میاں نوازشریف کا بچنا محال ہوگا اور آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

روس نے امریکہ سے چار گنا بڑا بم ”تمام بموں کا باپ “ بنا لیا

ماسکو (ویب ڈیسک)روس نے تمام بموں کا باپ نامی بم بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے پاس مدر آف آل بم تمام بموں کی ماں سے چار گنا بڑا بم موجود ہے جسے فادر آف آل بم تمام بموں کا باپکا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحد کے قریبی افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں امریکا کی جانب سے 13اپریل کےروز گرائے گئے بم جسے مدر آف بم یعنی بموں کی ماںکا نام دیا گیا،روس کے پاس اس بم سے بھی چار گنا بڑا بم موجود ہے جسے فادر آف دی آل بم کا نام دیا گیا ہے۔روسی ساختہ 44ہزار ٹن وزنی تھرمو بیرک بم روایتی بموں سے مختلف بم ہےاورفضا میں موجود اوکسیجن کے ساتھ مل کر گرائے جانے والے بم کے مقام کے 1000فٹ کے رداس میں اس کی شدت کو بڑھادیتا اس کو تباہ کن بنا دیتا ہے۔2007میںتیار کئے جانے والے بم کو مخصوص انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہےجس کا مقصد دھماکے کی شدت کو عام بموں سے کئی گنا زیادہ بنانا اور فضا میں ایندھن کو مزید بھڑکانا ہے جو اسٹرکچرز کا مکمل طور پر تباہ کر دیتا ہے۔ واضح رہے کہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں گرائے گئےمدر آف آل بمتمام بموں کی ماں سے ہلاکتوں کی تعداد94ہو چکی ہے،امریکی حکام نے بم گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

بھارت میں طیاروں کی ہائی جیکنگ کا خطرہ، ائیرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں طیاروں کی ہائی جیکنگ کے خطرے کے پیش نظر ممبئی،حیدر آباد اور چنائی ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک خاتون کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جس میں وہ دعوی کررہی ہے کہ طیاروں کو ہائی جیک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد تینوں ایئرپورٹس کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ممبئی پولیس کو ایک خاتون نے ای میل کی کہ وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی تھی جہاں پر اس نے 6 افراد کو ممبئی،حیدر آباد اور چنائی ایئرپورٹ کی مختلف پروازوں کو ہائی جیک کرنے کی باتوں کو سنا۔ممبئی پولیس نے ای میل کی کو تمام سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے ساتھ شیئر کیااور تینوں ایئرپورٹس کے حکام کے ساتھ ملاقات میں ای میل کی معلومات کے بارے بات کی گئی۔ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے ڈی جی نے سکیورٹی خطرے کی تصدیق کی اور تمام ایئرپورٹس کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے ہدایت جاری کی جبکہ ایئرپورٹس پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترکی میں ریفرنڈم کا وقت ختم ، نتائج کا انتظار

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی میں صدارتی نظام رائج کرنے کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جس میں ساڑھے 5 کروڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ترکی میں صدارتی نظام رائج کرنے کے لئے ریفرنڈم کا آغاز ہو چکا ہے جس کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ 67 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم گئے ہیں، ریفرنڈم کے دوران پانچ کروڑ پچاس لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ریفرنڈم کی حمایت میں انقرہ میں ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکائ سے خطاب میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نئے سیاسی نظام سے ترکی میں استحکام پیدا ہو گا۔ صدارتی نظام سے طاقت ایک شخص کے ہاتھ میں جائے گی اس لئے عوام ریفرنڈم میں صدارتی نظام کے حق میں ووٹ دیں۔
ریفرنڈم میں کامیابی کی صورت میں صدر اردوان کو بھرپوراختیارات حاصل ہو جائیں گے جب کہ وزیراعظم کا عہدہ ختم ہو جائے گا اور اس کی جگہ نائب صدر لے لے گا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں اراکین کی تعداد 550 سے بڑھ کر 600 ہو جائےگی جب کہ رکن پارلیمنٹ بننے کے لئے عمر کی حد 25 سال سے کم کر کے 18 سال ہو جائے گی۔

ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب ، درجنوں افراد لاپتہ

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمال مغربی صوبوں میں موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی جس کے بعد متعدد مکانات اور سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث 35 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ عجب شیر اور آزر شہر کے صوبے متاثر ہوئے جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے تاہم اب تک سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ صوبوں میں آئندہ چند روز کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

ملک میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ نصیر آباد، مکران، سبی، سکھر، بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور فیصل آباد ڈویڑن میں شدید گرمی پڑے گی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیک آباد، لاڑکانہ،سکھر، تربت، رحیم یار خان اور پڈعیدن میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔