نر گس نے ڈرامہ ”عاشق حاضر ہوں“کیلئے آئٹم سانگ تیار کر لیا

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم سٹار نر گس نے اپنے نئے ڈرامہ ”عاشق حاضر ہوں“کیلئے خصوصی آئٹم سانگ تیار کر لیا جبکہ ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی نے بھی ڈرامہ کو چار چاند لگانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ‘2روز ڈرامہ کی ریہر سیل بھی کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق تماثیل تھیٹر میں فلم سٹار نر گس طویل عرصے کے بعد جلوہ گر ہوں گی اور اپنے پرستاروں کی امنگوں کے مطابق اپنا آئٹمسانگ بھی نر گس نے تیار کر لیا جبکہ ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی بھی ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں اور مذکورہ ڈرامہ کی2روز ڈرامہ کی ریہر سیل بھی کی جائیگی۔

ہالی وڈ فلم “بے بی ڈرائیور” کا ٹریلر جاری

نیو یارک(شوبز ڈیسک ) ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم “بے بی ڈرائیور” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کیلئے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم اٹھائیس جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

سی پیک بارے ”مریم نواز“ کا اہم بیان سامنے آگیا۔۔۔

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے، گذشتہ کو سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے باعث پاکستان کی معیشت میں 5فیصد اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور معاشی طور پر خود کفیل ہورہاہے۔

اداکارہ ثنا وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثنا وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں جس کے لئے وہ روزانہ کئی گھنٹے جم میں گزارتی ہیں۔ثنا ان دنوں ڈرامہ سیریل”رنگریزا“کی ریکارڈنگ کے لئے لاہورمیں جہاں وہ باقاعدگی سے جم بھی جارہی ہیں۔اس بارے میں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ثنانے کئی سال پہلے سرجری بھی کرائی تھی لیکن اب بعض وجوہات کی بناپر ڈاکٹرزنے انہیں سرجر ی سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کے جم اور ڈائٹنگ کررہی ہیں۔ اس بارے میں ثنا کا کہنا ہے کہ آج کے دورمیں فنکارکے لئے فٹنس بہت ضرروی ہے کیونکہ صحت مندجسم اور دماغ کام کے لئے بہت ضرروی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں کئی سالوں سے باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتی ہوں اور بہت سال پہلے میں نے لاہورمیں اپنے گھر میں ایک جدید ترین جم بھی بنایا تھا،میں چاہے جتنی بھی مصروف ہوں لیکن جم کے لئے ٹائم ضرورنکالتی ہوں۔

مشن ایمپوسیبل 6 کی پیرس میں عکس بندی جاری

پیرس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ”مشن ایمپوسیبل 6 “ کی عکس بندی فرانس کے شہر پیرس میں تیزی سے جاری ہے۔ دل دہلا دینے والے مناظر کی اس بار زبردست انداز میں بھرمار ہوگی۔مشن امپوسیبل کے اب تک کے سارے سیکوئلز نے ہالی ووڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جم کر کمائی کی ہے تاہم اب مشن امپوسیبل کا نیا سیکوئل بھی آنے والا ہے جس کی عکس بندی کیلئے پیرس کا مقام منتخب کیا گیا ہے۔مشن امپوسیبل کا یہ حصہ اگلے برس جولائی میں آرہا ہے۔
پروڈکشن ہاو¿س کا دعویٰ ہے کہ اس بار پیش کی جانے والی نئی کہانی اس سیریز کے دیوانوں کو بار بار سنیما گھروں میں آنے پر مجبور کردے گی۔

عنزلیکا طاہر مقابلہ حسن ”مس ایکو“ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق مس پاکستان ورلڈ عنزلیکا طاہر نئے بیوٹی کنٹیسٹ میں ”مس ایکو“ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے مصر پہنچ گئی ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز شرکت کررہی ہیں۔ عنزلیکا دنیا کے کئی ممالک میں ہونے والے مقابلے جیتنے کے بعد اب ”مس ایکو“کے ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سے قبل جتنے بھی مقابلوں میں شرکت کی ہے سب میں ٹائٹل جیتے ہیں اور اس بار بھی میں بہت پرامیدہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ہے اب میں صرف ماڈل کے طور پر ہی نہیں ۔
بلکہ اداکارہ کے طورپر بھی کام کررہی ہوں اور میری پہلی فلم”نہ بینڈ نہ باراتی“ میں کام کرچکی ہوں جس کی شوٹنگ کینیڈامیں کی گئی۔اس فلم میں میرے مقابل میکال ذوالفقارنے کام کیا ہے۔

کشور کمار سے شادی کس لیے کی …. دیکھئے آخری قسط میں

مدھوبالا
ان کی حرکتوں کی وجہ سے 1957 کو بی۔آر چوپڑہ کی فلم ”نیا دور“ کو عدالت کے دروازے تک جانا پڑا۔۔۔ اس دروازے پر وہ سانحہ پیش آیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔۔۔ ایک مرد نے دوسرے مرد کو نیچا دکھانے کیلئے عورت کی توہین کردی۔۔۔ دلیپ کمار نے بھرے مجمع میں مدھو بالا کے گال پر طمانچہ جڑدیا۔۔۔ سپنوں کا گھروندا اور اس میں بسا دل ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگیا۔ یہ ٹکڑے پھر کبھی نہ جڑ سکے۔ محبت بعض اوقات جان بھی لے لیتی ہے۔
عورت کی محبت ہمیشہ مرد سے گہری رہی ہے۔ توہین کا بار اٹھائے عورت نے مرد کو دوبارہ پانے کی جستجو شروع کردی۔ دلیپ کمار کو متوجہ کرنے کیلئے انہوں نے شمی کپور سے محبت کا ڈرامہ کیا لیکن بے سود۔ مرد منہ موڑ چکا تھا۔۔۔ دکھی دل کی ڈھارس بندھانے کشور کمار پہنچے۔۔۔ کشور کمار کی بے غرض دوستی نے انہیں سہارا تو دیا لیکن پندار محبت۔۔۔؟
”تم سے الفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے۔۔۔ ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے۔“
انہوں نے کشور کمار کو اپنا لیا۔۔۔ اس دوران”پھاگن،باغی سپاہی،کالا پانی،ھورا برج،چلتی کا نام گاڑی اور برسات کی رات“ جیسی کلاسیک فلموں کے ذریعے انہوں نے جتادیا کہ ان کے اندر کا فنکار مرا نہیں ہے لیکن ان کی زگ زیگ زندگی پر اچٹتی نظر ڈالنے سے ہی پتہ چلتا ہے وہ اندر سے ٹوٹ چکی تھی۔۔۔ فلم پھاگن کا یہ گیت ان کی المیہ زندگی کی کیا خوب ترجمانی کرتا ہے۔۔۔ ”اک پردیسی میرا دل لے گیا ، جاتے جاتے میٹھا میٹھا غم دے گیا۔“
باپ کے ساتھ تعلقات بگڑتے چلے گئے۔ عطااللہ خان نے راتوں رات دولت مند بن جانے کے جنون میں مدھو بالا پرائیویٹ لمیٹڈ بنائی جو اپنی موت آپ مرگئی۔ دوسری جانب ان کے دل کی حالت نازک ہوتی جارہی تھی۔ ڈاکٹر 1954ءمیں بتاچکے تھے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔
بہادر لڑکی مردانہ سماج سے تو لڑتی رہی مگر 1960ءمیں خود سے ہار گئی۔ ایسے میں کشور کمار نے خود کو پیش کیا اور وہ ان کا شوہر بننے کیلئے عبداللہ بن گئے۔کہا جاتا ہے مدھو بالا نے یہ شادی محض دلیپ کمار اور عطااللہ سے انتقام لینے کیلئے کی۔کشور کمار نے دل و جان سے ان کی خدمت کی , پھولوں کی طرح انہیں رکھا۔
اسی سال”مغل اعظم“ ریلیز ہوئی۔ محبت زندہ باد کے نعروں سے مزین یہ ورلڈ کلاس فلم دراصل دلیپ کمار اور مدھو بالا کی زہر ناک ذاتی زندگی کی المیہ یادگار ہے حالانکہ اسے ناقابل فراموش رومانٹک فلم سمجھا جاتا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں فنکاروں کی بات چیت تک بند ہوچکی تھی۔سینما ھال میں”پیارکیا تو ڈرنا کیا“ دیکھتے ہوئے ان کی ہچکیاں بندھ گئیں , روتے روتے نڈھال ہوگئیں۔انارکلی تمہیں سلیم کو بھولنا ہوگا۔
انارکلی نہ سلیم کو بھول پائی اور نہ انارکلی کو عوام غالباً اسی لیے دورحاضر کے باکمال ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم”باجی راو¿ مستانی“ کے ایک گیت”میں دیوانی , مستانی ہوگئی“میں دیپکا پڈکون کے ذریعے مغل اعظم کی مدھوبالا کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی اور خبروں کے مطابق بھنسالی ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ کاش خبر حقیقت بن جائے۔
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کہ مصداق وہ بستر مرگ سے لگ گئیں۔باقی ماندہ فلموں کو انہوں نے بیماری کی حالت میں مکمل کیا۔کشور کمار ساتھ تھے مگر پیاسی روح کو سیراب کرنا ان کے بس میں نہ تھا۔
فلمیں دیکھنے کا بچپن سے شوق تھا سو 1969ءکو علالت کے دوران”پڑوسن“دیکھنے سینما چلی گئیں۔ ان کیلئے خاص انتظامات کیے گئے تاہم فلم کے دوران انہیں شدید درد اٹھا گھر پہنچتے پہنچتے تیز بخار نے آلیا۔ دوسروں کی زندگی کو بامعنی بنانے والی کی زندگی بے معنی ہوچکی تھی۔ آکسیجن ماسک چڑھائے گئے ، انجکشن اور دواو¿ں سے انہیں واپس لانے کی کوشش کی گئی۔وہ بس خالی آنکھوں سے دیکھتی رہی۔ وہ سپنے جو ٹوٹ چکے تھے۔ امیدیں جو نقش برآب ثابت ہوئیں۔ ساتھی جو بچھڑ گئے وہ محبت جو کبھی نہ ملی۔
زندگی سے لڑتے لڑتے وہ 23 فروری 1969ءکو ہمیشہ کیلئے دنیا چھوڑ گئیں۔ آئیے ان کی فلم ”شیریں فرھاد“ کا یہ گیت گنگناکر اس عظیم فنکارہ کو الوداع کہیں :۔
گزرا ہوا زمانہ آتا نہیں دوبارہ ، حافظ خدا تمہارا۔
٭٭٭
۔۔۔

سرفراز کے کپتان بننے کی مخالفت …. یہ کون ہے ؟؟؟؟

کراچی (آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا یہ مناسب وقت نہیں ہوگا۔سرفراز ابھی صرف 29سال کا ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے میں جلدی پی سی بی کیلئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،سرفراز ٹی 20میں فتوحات سمیٹ رہا ہے، البتہ ون ڈے کرکٹ میں اسے بہت سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں سابقو کپتان نے کہا کہ کپتانی اور پاکستان کرکٹ ہمیشہ ایک مشکل اور کٹھن کام رہا ہے اور میں اس تجربے سے بخوبی واقف ہوں۔پاکستان کے لیے 6ٹیسٹ میں کپتان کی حیثیت سے 4ٹیسٹ جیتنے والے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اہم بات ہے کہ سرفراز ابھی صرف 29سال کا ہے،البتہ باوجود اس کے اسے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے میں جلدی پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔، وجہ سیدھی ہے،مصباح اور یونس کے جانے کے بعد اس ٹیم کو نئی شروعات کا چیلنج درپیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ سرفراز ٹی 20میں فتوحات سمیٹ رہا ہے، البتہ ون ڈے کرکٹ میں اسے بہت سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگا، کیوں کہ اس کی کپتانی میں مختصر فارمیٹ کی جھلک نمایاں ہے۔راشد لطیف کا خیال ہے کہ سرفراز کی کپتانی کو لے کر کمنٹری بکس سے ہونے والے تبصرے ان کے لیے حیران کن ہیں جن کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ یا تو کمنٹری کرنے والوں کی سوچ محدود ہے یا پھر وہ کسی سوچے سمجھے ایجنڈے کے ساتھ سرفراز کو موضوع بحث بنا کر غیر ضروری انداز میں نئے کپتان پر دباﺅ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سرفراز احمد کپتانی میں کتنی دور جائیں گے اس بارے میں راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کچھ کہنا مشکل ہوگا، البتہ وکٹ کیپر کو غیر ضروری دباﺅ سے بچنا ہوگا جو وکٹ کیپنگ اور کپتانی کے ساتھ اتنا آسان ہرگز نہیں ہوگا۔سن2003ءکے ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے راشد لطیف کا خیال ہے کہ سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اسد شفیق کو دینا قدرے مناسب فیصلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ کی چینی وفد سے ملاقات, پوری دنیا میں اقتصادی راہداری کا ڈنکا بج رہا ہے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2018ءتک کے مقررکردہ تعلیمی اہداف کے حصول پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پروگرام کے تحت بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے اورابتدائی طو رپر جنوبی پنجاب کے سکولوں سے فوڈ پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دور دراز کے سکولوں میں بچوں کو فری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا بھی پروگرام بنایاہے-مظفر گڑھ او ربہاولپور کے اضلاع سے اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں اورتعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا ءکی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ حکومتی اقدامات کے باعث لاکھوں نئے بچے سکولوںمیںآئے ہیں-انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے نیو سکول پروگرام کے تحت2018ءتک 2700مزید سکول شامل کئے جائیں گے اورووچر سکیم کے تحت2018ءتک اڑھائی لاکھ مزید بچے مستفید ہوں گے-انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا بے حد ضروری ہے-انہوں نے کہاکہ 5ہزار سرکاری سکولوں کو آﺅٹ سورس کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے اوراس ماڈل پر عملدرآمد سے سکولوں میں بچوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے-انہوں نے کہاکہ سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لئے تقریبا 25ہزار پارٹ ٹائم کوچز رکھے جا رہے ہیںجبکہ 2018 ءتک سکولو ںمیں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمیر کے ہد ف کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں-سرکاری سکولو ںمیں ڈبل شفٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا گیاہے -انہوں نے کہاکہ سکولوں میں ٹیبلٹ کی فراہمی کا پروگرام بھی کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہاہے- سکولوں میں ٹیبلٹ کی فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے-سرکاری سکولوں میں اضافی ٹوائلٹ بنائے جا رہے ہیں-اس پروگرام کے تحت سکولوں میں 32ہزار 5سو اضافی ٹوائلٹ بنائے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے باصلاحیت اساتذہ قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں- تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا چیلنج عزم ، جذبے اورمحنت سے کام کر کے پورا کرنا ہے-تعلیم سے قومیں توانا ہوتی ہیں اور ترقی کا سفر تیزی سے طے کرتی ہیں-وہی قومیں خوشحالی کی منزل پاتی ہیں جو کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتی ہے-اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بے حد اہمیت کا حامل ہے-ماہرین تعلیم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کے جامع اقدامات کے باعث تعلیمی شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وزیراعلی شہبازشریف کے فروغ تعلیم کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں-صوبائی وزراءرانا مشہود احمد، رضا علی گیلانی ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمرالسلام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ڈیگانگ کمپنی کے چیئرمین گوآن جیان زونگ کر رہے تھے۔ چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چین کی کمپنی کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکی ہے۔سی پیک نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ہے اور آج پوری دنیا میں سی پیک کا ڈنکا بج رہا ہے اورےہی وجہ ہے کہ سی پیک میں دنیا کے دیگر ممالک بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، تعمیرات و مواصلات اور دیگر شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ان شعبوں کا مضبوط انفراسٹرکچر بنایاگیا ہے اورمستقبل میں سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کا انفراسٹرکچر فنانسنگ کے حوالے سے تعاون پر آمادگی کا اظہار خوش آئند ہے۔چینی کمپنی کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کریں گے۔مینجمنٹ کریڈٹ ریٹنگ کے نئے نظام کو وضع کرنے کیلئے تعاون بڑھایا جائے گا۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ورکنگ گروپ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حتمی سفارشات تیار کرے گا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر تعاون کو فروغ دیں گے۔ چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ شہبازشریف کا سی پیک کے منصوبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انہو ںنے کہا کہ شہبازشریف انتہائی تیزی سے کام کرکے نتائج حاصل کرتے ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار انتہائی تیز ہے۔ میں نے گزشتہ روز اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔منصوبے پر کام کا معیار بہت اچھا ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں چین کے معروف صنعتی شہر تیان جنسے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت اور معروف چینی صنعتی شہر تیان جن کے مابین ٹیکسٹائل، گارمنٹس ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر صنعتی سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے بعد پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چین دنیا کی دوسری معاشی طاقت بن چکا ہے ۔ چین نے اپنی عظیم قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا ہے اور چین کی تیز رفتار ترقی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا کئے ہیں اور سی پیک کے تحت چین 51 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے شہر تیان جن کے ساتھ ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ۔ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں تعاون بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کا وفد جلد تیان جن شہر کا دورہ کرے گا۔ تیان جن پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے نائب صدر چن ویمنگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ہرممکن معاونت کریں گے۔ وفد کی قیادت تیان جن پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے نائب صدر چن ویمنگ کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدار ت اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںعلامہ اقبال انٹرنےشنل ائےرپورٹ کے توسےعی منصوبے کے حوالے سے مختلف تجاوےز اور امور کا جائزہ لےاگےا۔ اجلاس مےں ائےرپورٹ کے توسےعی منصوبے کےلئے پی اےچ اے کی اراضی پر گاڑےوں کی پارکنگ کے ڈےزائن پر اتفاق کےا اورتوسےعی منصوبے پر کام کے آغاز کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر ،گرےن بےلٹ کی بحالی ، ہارٹیکلچر اوردےگر امور کے حوالے سے سول ایوی ایشن کےساتھ باقاعدہ معاہدہ کےا جائےگا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پےرا ہے ۔ علامہ اقبال انٹرنےشنل ائےرپورٹ کی توسےع سے عوام کو بہتر سہولتےں ملےں گی۔انہوںنے کہا کہ آئندہ کی ضرورےات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑےوں کی پارکنگ کی سہولت بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ کوشش کی جائے کہ جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے گرےن اےرےا کم سے کم استعمال ہواورپی اےچ اے درختوں کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرے ۔پنجاب حکومت نے صوبے مےں ہارٹیکلچر کے ذرےعے منصوبوں کو خوبصورت بناےا ہے اوربڑی محنت کے ساتھ ائےرپورٹ کے سامنے گرےن بےلٹ کو ڈوےلپ کےاہے۔اس گرےن بےلٹ کے باعث ائےرپورٹ کی خوبصورتی مےں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ائےرپورٹ کے توسےع منصوبے پر عملدر آمد سے گرےن بےلٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے سول اےوی اےشن اتھارٹی کےساتھ معاہدہ کےا جائے گا۔چےف سےکرٹری،سےکرٹری تعمےرو مواصلات،کمشنر لاہورڈوےژن،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی،ڈی جی اےل ڈی اے ،ڈی جی پی اےچ اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس مےںشرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ بےساکھی سکھ برادری کا خوشےوں بھرارواےتی تہوار ہے اوراےک دوسرے کی خوشےوں مےں شرےک ہونے سے بھائی چارے اور ےکجہتی کو فروغ ملتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم سب بےساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشےوں مےں برابر کے شرےک ہےں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظےم بنانا ہے ۔ پنجاب سمےت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیںاوراقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دےگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور اس کےلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال ، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتےں فراہم کی گئی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں مختص کردہ کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد ہو رہا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہے اور کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب اورکےنےڈا کی اعزازی شہریت ملنا ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے کم عمری میں کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے ملالہ کی جدوجہد قابل ستائش ہے اور امن کیلئے بھی ملالہ کا کردارلائق تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی بہادر بیٹی ہے اور قوم کو اس پر فخر ہے۔

عامر کی سالگرہ پر بیگم نرجس نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا

لاہور (آن لائن)محمد عامر نے گزشتہ روز اپنی 25ویں سالگرہ منائی۔ اہم دن پر ان کی اہلیہ نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نرجس عامر نے اپنے شوہر کے نام پیار بھرے پیغام میں کہا کہ ” دنیا کے سب سے اچھے شوہر کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خوشیاں دے۔اس پیغام کے ساتھ نرجس عامر نے اپنے شوہر کی خوبصورت تصویریں بھی شیئر کیں۔محمد عامر 13اپریل 1992ءکو گوجر خان میں پیدا ہوئے،انہوں نے محض17سال کی عمر میں 2009ئ میں اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔محمد عامر 2010ئ میں سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پائے گئے جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی تھی۔