لاہور (خصوصی رپورٹ) بچوں کی جنسی فلمیں بنانے والا سرگودھا کا سعادت امین جلد بچوں کو ناروے اور سویڈن کے دورے پر لے جانے کی تیاریوں میں مصروف تھا۔والدین سے غیر ملکی کمپیوٹر تربیت کا کہہ کر انہیں ناروے لے جاناچاہتا تھا۔ ملزم سے بچوں کی فحش فلموں کی تقریباً 65 ہزار کلپس ملے ہیں اور وہ اس زمر میں 30 ہزار ڈالر کما چکا ہے۔ یہ اعتراف ملزم امین نے ایف آئی اے کے تحویل میں تفتیش کے دوران کہی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ناروے، سویڈن میں موجود اس مکروہ دھند میں ملوث افراد سے طے کیا تھا کہ وہ یہ سب فلموں کی بجائے عملی طور پر ان کے سامنے کرانے کیلئے تیار ہے۔ لہٰذا بچوں کو ناروے کے ویزے جاری کرنے کے انتظام کریں۔ ملزم نے زیرتعلیم بچوں کے والدین کو اس سلسلے میں یہ کہہ کر قائل کرلیا تھا کہ ان کا ناروے میں روشن مستقبل انتظار کر رہا ہے۔ملزم امین ناروے کے شہری ہینڈ سٹروم سے تیس ہزار ڈالر وصول کر چکاہے اور وہ تقریباً 65 ہزار ویڈیو کلپس دے چکا ہے۔ زیادہ تر ویڈیو کلپ روسی اور بنگلہ دیش بچوں کی ویب سائٹس ہائی جیک کرکے ناروے بھیج چکا ہے۔ ملزم اپنے نام نہاد کمپیوٹر کالج میں 25 زیرتعلیم طلباء کو اس مکروہ دھندے میں استعمال کر چکا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم امین کو ناروے ایمبیسی نے ملزم ہینڈسٹروم کے انکشاف پر گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ بچوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ویڈیو سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزم امین بچوں کوفحش حرکات کیلئے آمادہ کرتا تھا۔ زبردستی کا عنصر معلوم نہیں ہوتا۔

















