شینرااکرم نے کامیاب ازدواجی زندگی کارازبتادیا

لاہور (آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ایک خوشحال اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں اور شائقین بھی ان کی جوڑی سے بہت خوش ہیں۔ شنیرا اکرم نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کئی سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سال ان کے ساتھ سب سے اچھا کیا پیش آیا۔۔۔؟ اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے تھائی لینڈ میں چند قریبی دوستوں اور اپنے والدین کے ساتھ وسیم اکرم کی 50ویں سالگرہ منائی۔ یہ سب سے بہترین چھٹیوں میں سے ایک تھیں اور بہت ہی خوشی کا موقع تھا۔“شنیرا اکرم سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے بڑا فوبیا کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ”میں آسٹریلین ہوں اس لئے یقینا مکڑیاں، سانپ اور شارکس۔ یہ تینوں ہی وہاں جانیں لینے کا سبب بنتے ہیں جہاں سے میں آئی ہوں۔“شنیرا اکرم نے سب سے دلچسپ جواب اس وقت دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ ”آپ سونے کیلئے بیڈ پر جانے سے پہلے آخری کام کیاکرتی ہیں۔“ شنیر اکرم نے فوراً جواب دیا کہ ”اپنے شوہر کو بتاتی ہوں کہ تم سے پیار کرتی

وزیراعظم کا پاکستانی عوام کیلئے بڑا تحفہ, احکامات جاری

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے اس مقصد کے حصول کےلئے گزشتہ تین برسوں میں تیزی سے کام کیا ہے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام بنیادی کام مکمل کیا جا چکا ہے، ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو رواں موسم میں درجہ حرارت میں جلد اضافہ اور ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے بارے میں آگاہ کیا، اجلاس کو بجلی کی طلب اور رسد کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2017ءکے آخر تک 5710میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی۔ اجلاس میں گردشی قرضے، وصولیوں اور لائن خسارہ جات کے مسائل بھی زیربحث آئے۔ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل نے اجلاس کو بجلی کے شعبے کو ایندھن اور گیس کی دستیابی اور گھریلو ، صنعتی اور تجارتی صارفین کو نئے گیس کنکشنوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 8ہزار میگاواٹ سے زائد کی نئی پیداوار جون 2018ءسے قبل نیشنل گرڈ میں شامل ہونے کے ساتھ ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے صحیح سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف ملک میں توانائی کی موجودہ قلت کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے بلکہ توانائی کی آئندہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بھی پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کام کے معیار اور استعداد پر سمجھوتہ کیے بغیر بجلی کے منصوبہ جات کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے صارفین کی سہولت کےلئے مختلف سرکاری اداروں کے مابین رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کےلئے مقررہ مدت کے حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کےلئے ری گیسیفائیڈ لیکیوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) پر مبنی نئے گیس کنکشنوں کی بھی منظوری دی۔ توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش توثیق کےلئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دستور بلاامتیاز تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، یوم دستور منانے کی روایت سے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کے جذبہ کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یوم دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے یوم دستور کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان تمام شہریوں اور رہنماﺅں کی کاوشوں اور کردار کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے قومی اتفاق رائے کے ذریعے دستور سازی کے لئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان تمام پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے وقف ہے جنہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم سب کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کا اعلیٰ قانون اثباتی، ہمہ جہت اور شراکتی ہونا چاہئے۔ اس ضمن میں، میرے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان کا آئین بلا امتیاز تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور اس کی بدولت ایک مضبوط اور متحد وفاق کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بحیثیت پاکستانی شہری اس بات کو یقینی بنانا ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آئین کی جمہوری، پارلیمانی اور وفاقی نوعیت کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم دستور منانے کی روایت نہ صرف آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے ہمارے جذبہ کو تقویت دے گی بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو جمہوریت اور جمہوری طرز حکمرانی کی اہمیت سے روشناس کرنے کا باعث بھی بنے گی۔ وزیراعظم نے آئین کے مطابق پاکستانی عوام کے حقوق و فرائض کے عزم کا از سر نو اعادہ کرنے کی کوششوں پر سینیٹ آف پاکستان کو بھی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاک فضائیہ کی مزید ترقی کے لئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اور عملی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے قومی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، ان کی حکومت پاک فضائیہ کی مزید ترقی کے لئے تمام تر ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

حسن کا وکٹیں لے کر غصہ دکھانابہت اچھا لگا

سڈنی (آن لائن) دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی میں بابر اعظم کے ساتھ ساتھ حسن علی نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ حسن علی کا غصہ دیکھ کر اچھا لگا۔ جو انہوں نے وکٹیں حاصل کر کے دکھا یا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی نے اہم وقت میں وکٹیں حاصل کیں جو کے قابل تعریف ہے۔بڑی بڑی ٹیموں کیخلاف کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے بابر اعظم نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا، ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا جو ویرات کوہلی بھی نہ کر سکے، ویوین رچرڈز اور پیٹرسن جیسے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

خدمت ،محنت اور کارکردگی کو ووٹ دینگے, وزیراعلیٰ کے اہم احکامات جاری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں – وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے بے مثال کام کیا جا رہا ہے – پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبوں پر تیز رفتاری سے دن رات کام کرنے کا کلچر متعارف کرایا ہے اور توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کےلئے ملک بھر میںبجلی کے کارخانے تیزرفتاری سے مکمل کےے جا رہے ہیں – توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2017ءکے اختتام تک ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا- اگر ماضی کے حکمران توانائی بحران کے خاتمے کےلئے سنجیدہ کاوشیں کرتے تو ملک کو توانائی کی کمی کے سنگین مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑتا- انہوںنے کہا کہ دور آمریت میں بھی توانائی کے شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیاجبکہ بے مقصد دھرنوں کے ذریعے بھی ترقیاتی منصوبوں کی طرح توانائی کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کی گئی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوئلے، ہوا، سولر، گیس ، ہائیڈل اور دیگر سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے -پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ بجلی کے حصول کے کارخانے لگ رہے ہیں – گیس کی بنیاد پر پاورپلانٹس ماضی میں لگائے گئے اسی طرح کے منصوبوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر لگ رہے ہیں اورکم قیمت پر لگنے والے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانوں سے عوام کو سستی بجلی ملے گی -انہوںنے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گا اور اس منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی- انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ خدمت،دےانت ،امانت اورمحنت کی سےاست کی ہے اور وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک روشنیوں، امن اور امید کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور2018ءکے عام انتخابات مےں عوام کارکردگی کی بنےاد پر ووٹ دےں گے اورملک کی ترقی مےں رکاوٹےں ڈالنے والوں کواےک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فوج کی متشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے ، عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمےری عوام کی تحرےک آزادی کو نہےں دبایا جاسکتا۔ ہندوستان نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوںپر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو بےدارہونے کی ضرورت ہے۔بھارتی افواج کے مظالم کشمےرےوں کو زےادہ دےر تک حق خود ارادےت سے محروم نہےں رکھ سکتے۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن کا ڈرامہ رچا کر بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا اور نہ ہی کشمیری عوام پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا ہے، اسے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔ وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں انسپکٹر جنرل پولےس مشتاق احمد سکھےرانے الوداعی ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے پنجاب پولےس کو بہترےن فورس بنانے کےلئے تےزرفتاری سے اقدامات اورپےشہ وارانہ انداز مےں فرائض کی ادائےگی پر آئی جی پولےس مشتاق سکھےراکو خراج تحسےن پیش کےا اور ان کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولےس مشتاق سکھےرا نے پےشہ وارانہ امور کو جانفشانی سے سرانجام دےااور صوبے مےں امن وامان کی فضا کو بہتر بنانے کےلئے بھر پور کردارادا کےا۔انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے مشتاق سکھےرا کی قےادت مےں پنجاب پولےس کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور ان کے دور مےں صوبے مےں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولےس مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے بہتری لانے کےلئے اقدامات کا سہرا بھی مشتاق سکھےرا کو جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی جی پولےس پنجاب محکمہ پولےس کے انتہائی اےماندار اورنڈر آفےسر ہےں اور انہوں نے اپنے دور مےں محکمہ اورپولےس افسران کا مورال ہمےشہ بلند رکھا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وےسٹ انڈےز کے خلاف دوسرے ون ڈے مےچ مےںکامےابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹےم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری اور حسن علی کی عمدہ باﺅلنگ نے پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور بلاشبہ پاکستان کی کامیابی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آ¶ٹ کلاس کر کے فتح حاصل کی اوراعلیٰ کارکردگی دکھائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ ون ڈے میچوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹر

گیانا(آئی این پی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میںیونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں، یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی ”پاکستانیت“ ہے۔سابق ٹیسٹ اوپنررمیز راجا کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل جس سے وہ محض 23رنز کی دوری پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں عبور کرلیں گے۔رمیز راجا نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یونس خان اور کھیلیں اور اسی طرح رنز بناتے رہیں، کیوں کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو کمنٹری کر نے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

عماد بھی شاداب کے گن گانے لگے

گیانا(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح بہترین بیٹنگ اوربولنگ کی بدولت ممکن ہوئی جب کہ حسن علی اور بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔گیانا میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں لے رہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے، سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں، اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ہے جس کیلیے ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ دوسرے میچ میں کنڈیشنز سلو تھیں جن کے مطابق ایڈجسٹ کرتے ہوئے ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔ پہلے میچ میں جیسن محمد کی فتح گر اننگز نے میچ کاپانسہ پلٹ دیا تاہم دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے اچھا کم بیک کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے اور اہم مواقع پر پریشر کنٹرول کرتے ہوئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے …. فیصلہ آج

گیانا(نیوزایجنسیاں) پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ (آج)منگل کو گیانا میں ہوگا،سرفراز الیون اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز پر قبضہ بلکہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے پوزیشن مستحکم کر لے گی۔کپتان سرفراز احمد جیت کا ریکارڈ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،بابر اعظم کا بلا رنز اگلنے اور حسن علی مزید وکٹوں کیلئے بیتاب ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان گیانامیں کھیلاجانیوالامیچ پاکستانی وقت شام 06:30پرشروع ہوگا۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی،کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عماداورحسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔سرفراز احمد ے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سوفیصدپرفارمنس لانےکی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دیناچاہیے،ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتیں گے۔اس سے قبل سیریزکے دوسرے میچ میںپاکستان نے بابر اعظم اور حسن علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو74رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 283رنز ہدف کے تعاقب یں44.5اوورز میں208رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن پولڈر68 اور ایشلے نرس 44رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ محمد حفیظ نے 2،محمد عامر ،جنید خان اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بابر اعظم کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔

”لوڈ شیڈنگ فری پاکستان “…. وزیراعظم کا شاہکار منصوبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ¾ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام بنیادی کام مکمل کیا جا چکا ہے ¾لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے درست سمت میں گامزن ہیں۔ وہ پیر کو یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو رواں موسم میں درجہ حرارت میں جلد اضافہ اور ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے بارے میں آگاہ کیا، اجلاس کو بجلی کی طلب اور رسد کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2017ئ کے آخر تک 5710میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی۔ اجلاس میں گردشی قرضے، وصولیوں اور لائن خسارہ جات کے مسائل بھی زیربحث آئے۔ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل نے اجلاس کو بجلی کے شعبے کو ایندھن اور گیس کی دستیابی اور گھریلو ، صنعتی اور تجارتی صارفین کو نئے گیس کنکشنوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 8ہزار میگاواٹ سے زائد کی نئی پیداوار جون 2018ئ سے قبل نیشنل گرڈ میں شامل ہونے کے ساتھ ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے صحیح سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف ملک میں توانائی کی موجودہ قلت کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے بلکہ توانائی کی آئندہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بھی پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کام کے معیار اور استعداد پر سمجھوتہ کیے بغیر بجلی کے منصوبہ جات کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے صارفین کی سہولت کےلئے مختلف سرکاری اداروں کے مابین رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کےلئے مقررہ مدت کے حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کےلئے ری گیسیفائیڈ لیکیوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) پر مبنی نئے گیس کنکشنوں کی بھی منظوری دی۔ توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش توثیق کےلئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارت کو کرارا جواب

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کیا ہے جس کا نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کے لیے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا، جس میں تحریر تھا کہ کل بھوشن یادیو کو گزشتہ سال ایران سے اغوا کیا گیا، کلبھوشن کی پاکستان میں موجودگی کبھی جامع اندازمیں نہیں بتائی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے13 بار قونصلر رسائی مانگی جونہیں دی گئی اور پھر اسے سزائے موت کاحکم سنادیا گیا۔پاکستانی ہائی کشمنر نے بھارتی احتجاج کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔ عبدالباسط خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کو سزا دے کر کوئی غلط کام نہیں کیا، ملک کی سلامتی سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، کلبھوشن یادیو ایک دہشت گرد ہے اور دہشت گرد کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکام کو کہا کہ ایک جانب آپ دہشت گردی کریں اور پھر ہمیں بلا کر احتجاج بھی کریں۔

رات دیر تک جاگنے کی حیران کن دریافت

نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے انسانی جسم میں ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جس میں ہونیوالی معمولی سی تبدیلی بھی ایک اچھے بھلے انسان کو الوں کی طرح رات کو دیر تک جاگنے والا بناسکتی ہے ۔ یہ جین انسانی جسم کی حیاتیاتی گھڑی (بائیولاجیکل کلاک) سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں قدرتی طور پر رات کے وقت نیند آتی ہے۔