تازہ تر ین

بیرون ملک روانگی ۔۔ ڈاکٹر عاصم کا ٹکٹ عدالت میں جمع

کراچی(ویب ڈیسک) ہائیرایجوکیشن کمیشن سندھ کے سابق سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے بیرون ملک روانگی کی غرض سے اپنے فضائی سفر کا ٹکٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نام کے اخراج کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں فضائی سفر کی تفصیلات اور ٹکٹ کی نقل جمع کرائیں۔ٹکٹ کی کاپی کے مطابق میڈیکل چیک اپ کرانے کی غرض سے ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ 7 مئی کو لندن روانہ ہونا تھا جبکہ 15 دن کے قیام کے بعد 22 مئی کو وطن واپس پہنچنا تھا۔تاہم جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مذکورہ کیس کی سماعت 9 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گذ شتہ ماہ 15 اپریل کو ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔عدالتی حکم کے مطابق بیرون ملک سفر کے لیے ڈاکٹر عاصم کو 20 لاکھ روپے جمع کرانے تھے جس کے بعد انہیں صرف دو ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانے کی جازت مل سکتی تھی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain