تازہ تر ین

بھارت سے سرحدی کشیدگی سیاچن میں پاک فوج کے تھنڈر طیاروں نے دشمن پر خوف طاری کر دیا

اسلام آباد(اے این این) فارورڈ ایئر بیس متحرک ہونے کے بعد سیاچن میں جے ایف17تھنڈر طیاروں کی پروازیں ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی ،اگلے مورچوں پر قائم ایئر بیسز کوپریشنل کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی کے بعد کیا گیا تھا،پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود جنگی طیارہ اڑا کر افتتاح کیا تھا،پاکستان نے بھارتی سرحدی پوسٹ تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہو گیا ہے جب بھارتی وزراءنے اشتعال انگیز بیانات دئےے اور سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی۔ اس دھمکی کے بعد پاکستان نے اپنے تمام فارورڈ ایئر بیس متحرک کر دئیے اور اسی ضمن میں سیاچن کے ٹھنڈے محاذ پر بھی کشیدگی کے پاس گرمی دیکھی گئی ۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے سیاچن پر پروازیں کیں تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی ۔تاہم بھارتی وزارت دفاع نے سیاچن سیکٹر میں پاکستانی جنگی طیاروں کی گشت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے سرحدی حد بندی کی خلاف ورزی نہیں کی اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے دنیا کے بلند و بالا میدان جنگ میں اڑانیں بھریں ہیں لیکن انہوں نے بھاری فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔خیال رہے کہ 22 مئی کو ہندوستانی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا کی جانب سے 12 ہزار فوجیوں کو بھیجے گئے خطوط میں یاددہانی کرائی گئی تھی کہ وہ مختصر نوٹس پر کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب کنونشنل خدشات ہر دم موجود ہیں۔انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ تربیت اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہئے ۔اس دوران بھارت کی جانب سے چند روز قبل لائن آف کنٹرول پر نوشیرا سیکٹر کے علاقے میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی تباہ کرنے کے دعوے کے بعد پاکستان نے سیاچن میں جنگی طیاروں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں سرحد کے نزدیک تمام ہوائی اڑوں کو آپریشنل کردیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں نوشہرہ سیکٹر میں 13مئی کو بھارتی فوج کی چوکیاں اڑانے کا دعوی کیا گیا ہے۔چند روز قبل بھارتی میجر جنرل اشوک نرولا نے نئی دلی میں سرحد پار کی گئی کارروائی کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی جس میں پہاڑ پر قائم کچی عمارت پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ دکھائی گئی یہ عمارت سول رہائش لگ رہی تھی ۔تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے اور پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں پر فائرنگ کا انڈین دعوی جھوٹا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کوئی نئی بات نہیں ۔پاکستان کا کہنا ہے کہپاک فضائیہ نے بھارتی ائیرچیف کی دھمکیوں کے بعد اپنے تمام فارورڈ ایئربیس آپریشنل کردیئے ہیں۔بھارتی ائیرچیف کی دھمکیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسزمکمل آپریشنل کردیئے گئے ہیں اور مختلف جنگی طیاروں کی تربیتی پروازیں جاری ہیں۔ایئرچیف مارشل سہیل امان سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ آپریٹنگ بیس پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے، ایئر چیف نے ناصرف فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کے جذبے کو سراہا بلکہ فارورڈ آپریشنل ایریا میں میراج طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا۔ ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ ہم سارا سال ہرلمحے تیار رہتے ہیں، یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے اور ہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیارہیں، قوم کو دشمن کے بیانات پر رتی بھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ قوم کو اعتماد ہونا چاہیے کہ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کے لیئے ہر دم تیار ہے۔ اگر کسی جانب سے بھی مہم جوئی کا سوچا گیا تو ہماری جانب سے پوری طاقت سے جواب ملے گا، اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain