لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا، عمران خان کی طرف سے جھوٹے الزام لگانے پر دائر کیا گیا‘عدالت نے عمران خان سے 21جولائی تک جواب طلب کرلیا ہی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہبازشریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سول کورٹ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ان پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کریں، عدالت نے عمران خان سے 21جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بے بنیاد ہے، عمران خان نے الزام لگا کر ان کی ساکھ کو مجروح کیا ہے جس پر وہ شہباز شریف سے معافی مانگیں، عمران خان اگر وزیراعلی پنجاب سے معافی نہیں مانگتے تو 10 ارب روپے ہرجانہ دیں۔
شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا
