لاہور (خبریں رپورٹر) خبریں کے چیف ایڈیٹر اور معروف صحافی، مصنف اور قلم کار ضیاشاہد کی حال ہی میں چھپنے والی دونوں کتابوں کے پہلے ایڈیشن ایک ماہ کے اندر فروخت ہو چکے ہیں اور ”پاکستان کے خلاف سازش“ ، ”امی جان“ دونوں کتابوں کے دوسرے ایڈیشن ترامیم اور اضافہ شدہ مواد کے ساتھ شائع کئے گئے ہیں جبکہ ان کی تین نئی کتابیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جو جلد شائع ہو جائینگی۔ پہلی کتاب ”ہمارے سیاستدان“ ہے جس میں ایوب خان، شیخ مجیب الرحمن، ایئر مارشل اصغر خان، نواب زادہ نصراللہ خان، سید مودودی، قاضی حسین احمد، عمران خان، ضیاءالحق اور دیگر سیاستدانوں کے حوالے سے ضیا شاہد نے اپنی ملاقاتوں کی داستان کا تذکرہ بڑے خوبصورت انداز میں کیا۔ دوسری کتاب کا نام ”قلم چہرے“ ہے جس میں نسیم حجازی، مولانا کوثر نیازی، عنایت اللہ، میر خلیل الرحمن، مجید نظامی، ریاض بٹالوی، الطاف حسین قریشی اور دیگر اہم قلم کاروں بارے مصنف کی یادداشتیں شامل ہیں تیسری کتاب کا نام ”یہ فلم والے“ اس کتاب میں ملکہ ترنم نورجہاں، بھارتی اداکار دلیپ کمار، زیبا، محمد علی، سدھیر، حبیب، علاﺅالدین، آغا طالش، شمیم آرا، صبیحہ، سنتوش، شباب کرانوی، عنایب حسین بھٹی، طلعت محمود اور دیگر فلمی شخصیات کے بارے میں ان کی یادداشتیں شامل کی گئی ہیں اگست کے آخر تک یہ کتابیں بھی منظر عام تک آ جائیں گیں۔
ضیاشاہد کی کتابیں ”امی جان‘‘، ”پاکستان کےخلاف سازش“ کی دھڑا دھڑ فروخت
