یہ آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کو غلطیوں کا مجموعہ اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ کے بجائے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کر دیے، جے آئی ٹی ارکان کو رپورٹ کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے تو ناول ہی لکھ دیا، رپورٹ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اس میں بےشمارغلطیاں ہیں، رپورٹ کو ایٹمی دھماکا بنا کر پیش کیا گیا لیکن وہ تو چھوٹا سا پٹاخہ نکلی۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے پاس بنی گالا کے گھر کی کوئی منی ٹریل نہیں، وہ کن پیسوں سے آکسفورڈ گئے ، لندن کا فلیٹ اور اربوں روپے کی پراپرٹی کیسے خریدی، اس کی بھی تحقیقات ہونی ہے، انہیں جوا کھیلنےکی بہت عادت ہے، عمران کی نہ گھر والی گھر میں ٹھہرتی ہے نہ رسیدیں، وہ اتنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ دکھائی دیئے۔ عمران کی بہن علیمہ کے نام پر 3 آف شور کمپنیاں ہیں، ان سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جھوٹ کاپلندہ ہے اور عمران خان تیاری پکڑلیں اب ان کی باری آنی والی ہے۔

”کلثوم نواز وزیر اعظم“ بارے وفاقی کابینہ کا فائنل فیصلہ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی بات پر وفاقی کابینہ تقسیم ہوگئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف حکمت عملی طے کرلی۔ خیبرپختونخواہ اور سندھ میں حکومت توڑنے اور 85سے زائد ایم این ایز کا مستعفی ہوجائینگے۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے پاس جائینگی۔ مسلح افواج نے سپریم کورٹ اور کو یقین دہانی کرادی کہ جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو فوج ایک اشارے پر عملدرآمد کرانے کو تیار ہوگی۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف سے غیررسمی طور پر تمام اداروں کو کہہ دیا ہے کہ عدلیہ اورفوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اس طرح کی مہم بالکل برداشت نہیں کرینگے۔

سیریز میں کم بیک کےلئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی، ہاشم آملہ

لندن(اے پی پی) ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کےلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر آئندہ میچ کے لئے میدان میں اتریں گے اور کوشش ہوگئی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ دوہرائیں۔ ہاشم آملہ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔

رنبیر نے فلم کی ناکامی پرپروڈیوسرزکوادائیگی کی یقین دہانی

ممبئی (شوبز ڈیسک)سلمان خان کے بعد رنبیر کپور نے بھی فلم کی ناکامی کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز کو رقم واپس کرنے کا وعدہ کرلیا۔سلمان خان سے متاثر ہو کر بھارتی اداکار رنبیر کپور نے بھی پروڈیوسرز کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اگر ان کی کل ریلیز ہونے والی فلم “جگا جاسوس” ڈسٹری بیوٹرز کی تواقعات کے مطابق بزنس نہ کر سکی تو انہیں معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔رنبیر کا کہنا تھا کہ ان کے دادا نے بھی اپنی دو فلموں “میرا نام جوکر” اور فلم “بوبی” کے نقصان کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کو پیسے واپس کیے تھے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک انسان فلم سے پیسے کما رہا ہے اور دوسرے کا نقصان ہوا ہے تو کمانے والے کو اسے معاوضہ دینا چاہیئے۔خیال رہے کہ فلم “جگا جاسوس” میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے جب کہ فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو ہیں جو آج 14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

اداکارہ و ماڈل شین دونئی ڈرامہ سیریلز میں کاسٹ

لاہور(شوبز ڈیسک) سوپ ناگن کی کامیابی کے بعداداکارہ و ماڈل شین کو دونئی ڈرامہ سیریلز میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کا آغاز جلد ہی ہوگا۔ اس بارے میں شین نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ پہلے میری ملاقات پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے ہوئی تھی جنہوں نے مجھے کام کی آفرکی تھی لیکن ان دنوں میں لاہورمیں کافی مصروف تھی جس کے باعث کام نہ کرسکی لیکن لاہور والا پراجیکٹ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد میں نے اب دوڈرامے سائن کئے ہیں جن کی ریکارڈنگ عنقریب شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں اس وقت کافی ٹی وی پروڈکشن ہورہی ہے شین نے کہا کہ میں ابھی ٹی وی پر زیادہ کام کررہی ہوں لیکن جلد ہی ایک فلم بھی کروں گی ۔
جس کی بات جلد فائنل ہوجائے گی۔

امریکی عوام دی راک کو صدر دیکھنے کی خواہشمند

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن دی راک نے کچھ عرصہ قبل امریکی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور امریکی عوام کو یہ بات اس قدر پسند آئی کہ امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کردی گئی۔کینٹن ٹلفورڈ نامی ایک امریکی شہری نے امریکی وفاقی الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ڈوائن جانسن کو امریکی عہدہ صدارت کے لیے نامزد کیا جائے۔گو کہ یہ واضح نہ ہوسکا کہ درخواست دینے والے کا دی راک سے کیا تعلق ہے۔
، تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اداکار کی جانب سے ہی دی گئی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دی راک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتے۔
امریکی عوام دی راک کو صدر دیکھنے کی خواہشمند
واشنگٹن (شوبز ڈیسک)معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن دی راک نے کچھ عرصہ قبل امریکی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور امریکی عوام کو یہ بات اس قدر پسند آئی کہ امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کردی گئی۔کینٹن ٹلفورڈ نامی ایک امریکی شہری نے امریکی وفاقی الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ڈوائن جانسن کو امریکی عہدہ صدارت کے لیے نامزد کیا جائے۔گو کہ یہ واضح نہ ہوسکا کہ درخواست دینے والے کا دی راک سے کیا تعلق ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اداکار کی جانب سے ہی دی گئی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دی راک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتے۔

شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کب شروع کی ؟؟جی آئی ٹی رپورٹ میں مزید انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘آن لائن) جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شریف خاندان سے متعلق مزید نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان نے منی لانڈرنگ 1991 ءسے شروع کی۔ اتفاق گروپ کے ملازم مختار حسین کے نام پر بھی اکاﺅنٹ کھولے گئے۔ جبکہ اسحاق ڈار کے دوست سعید احمد کے نام پر 3 اکاﺅنٹ کا پتہ چلا ہے۔ سعید احمد کے کھاتوں کا دیگر فراڈ اکاﺅنٹ سے قریبی تعلق ملا ہے۔ تاہم نیب اور ایف آئی اے کے پاس ان کھاتوں کا ریکارڈ موجود ہی نہیں‘ سعید اور مختار کے اکاﺅنٹ میں 22 لاکھ 35 ہزار 333 ڈالر جمع کرائے گئے۔ بعد میں یہ رقوم موسیٰ غنی اور مسعود قاضی کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرائی گئی۔ شریف خاندان کے تمام افرادکے اثاثوں میں بھاری اضافی اس وقت ہواجب نوا زشریف پہلی دفعہ وزیراعظم پاکستان کاعہدہ سنبھالا تھاجے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعدتمام افرادکے اثاثوں میں یکدم اضافہ ہونا قابل حیرت اورحل طلب سوال ہے ،جس کاجواب تلاش کیا جانا چاہئے ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے والد محمد شریف کے 1991ءسے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر32.5ملین ہوگئی ،میاں نوازشریف کے اثاثے1991میں8.3ملین روپے تھے 1993ءمیں یہ اثاثے بڑھ کر68ملین ہوگئے ،کلثوم نوازکے اثاثے1991میں اثاثوں کی مالیت 1.6ملین تھے جبکہ 1993ء میں ان اثاثوں کی مالیت بڑھ کر28.6ملین ہوگئی ،مریم نوازکے اثاثے1991میں 1.47ملین کے اثاثے تھے 1993ءمیں اثاثے بڑھ کر 30.5ملین ہوگئے ،حسین نوازکے اثاثے1991ءمیں اثاثے3.2ملین تھے جو بڑھ کر 1993ءمیں 33.6ملین ہوگئے ،حسن نوازکے اثاثے1991ءمیں 2.4ملین تھے جو بڑھ کر1993ءمیں 31.55ملین ہوگئے اسماءنوازشریف کے اثاثے1991ءمیں 1.47ملین تھے جو بڑھ کر31.53ملین 1993ءمیں ہوگئے ،یہ اثاثے حکومت میں آنے کے بعد بڑھے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا سعودی عرب میں بینک اکاﺅنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نوازشریف نے حسین نواز کو ساڑھے 7 لاکھ ریال ٹرانسفر کئے۔ نوازشریف کا جدہ کے الراحی بینک میں اکاﺅنٹ تھا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف‘ حسین نواز اور مریم نواز نے منروا کمپنی کیلئے فنڈز ٹرانسفرکئے۔ دبئی کی وزارت انصاف نے جے آئی ٹی کی بہت سی چیزوں کی تصدیق کی۔ شریف خاندان برطانیہ میں بھی ٹیکس بچاتا رہا۔ حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے دوہری شہریت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں برطانوی شہری ہوں‘ ٹیکس بچانے کیلئے آف شور کمپنی کا بینی فشری نہیں بنا۔ شریف خاندان نے سعید احمد کے اکاﺅنٹ میں لاکھوں ڈالر منتقل کئے۔ جس کی سعید احمد نے تصدیق کی شیروک کمپنی میں نوازشریف‘ اسحاق ڈار اور سعید احمد کا تعلق ہے جبکہ منروا کمپنی میں مریم‘ حسن اور حسین نواز کے درمیان فنانشل ڈیلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کو حقیقی و تصدیقی کاغذات دکھائے مریم نواز کا دسمبر 2005 ءمنروا سروسز کے ساتھ تعلق ہے مریم کو عدم تعلق ثابت کرنے کیلئے جھوٹی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔ برٹش ورجن آئی لینڈ سے شریف خاندان کی فنانشل ڈیلنگ کی تصدیق کی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد،وزیر اعظم عہدہ چھوڑ دیں ،گھر بھیجنے کا انتظار نہ کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپنی کتاب میں بلوچی گاندھی لکھا ہوا ہے۔ پہلے ان کے والد اور اب ان کی بھی رائے ساری دنیا سے الگ ہوتی ہے۔ ان پر نوازشات کی بارش ہے اس لئے نوازشریف اچھے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ نوازشریف مقبول ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے صدر اور وزیراعظم ہیں۔ کہتے رہتے ہیں کہ ان کا دامن صاف ہے، استعفیٰ نہیں دوں گا لیکن میڈیا پر ان کے خلاف تقریریں اور سنگین الزام لگتے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ بڑا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ الزامات کی دھرناﺅں سے تشکیل شروع ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق جوش تقریر میں والد کے قتل کا الزام بھول گئے اور اچانک کہہ دیا کہ بھٹو کا جوڈیشل قتل ہوا تھا۔ سپریم کورٹ نے بڑی زیادتی کی۔ سیاستدان وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔ اگر بھٹو کا جوڈیشل قتل ہوا تھا تو جنہوں نے کیس چلایا، مری میں نظر بند کیا، قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا اس ضیاءالحق کا کیا کردار ہے۔ نوازشریف ضیاءالحق کے سیاسی وارث ہیں۔ انہی کے دور میں ان کی سیاست پروان چڑھی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور نوازشریف میں کوئی فرق نہیں۔ خورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کئی مقدمات ہیں۔ جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے نوازشریف سے درخواست کی تھی کہ وزارت حج میں ان کا قریبی عزیز ہے ان کو نہ چھیڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کے حوالے سے گزشتہ روز خبریں نے خبر شائع کی تھی جسے الیکٹرانک و سوشل میڈیا نے بھی اٹھایا ہے۔ نوازشریف اپنی فیملی سے باہر کم ہی کسی پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں اس وقت کلثوم نواز سے زیادہ قابل اعتماد کوئی نہیں۔ اگر کلثوم نواز وزیراعظم بنتی ہیں تونوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔ کلثوم نواز کے خلاف خاندان یا پارٹی میں کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے۔ کلثوم نواز کو جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنا پڑے گا وہ مخصوص نشست پر نہیں آ سکتیں کیونکہ مخصوص نشستوں پر متبادل ناموں کی لسٹ پہلے ہی الیکشن کمیشن کو دے دی جاتی ہے۔ کلثوم نواز کو جنرل سیٹ پر انتخابات لڑ کر وزیراعظم بننے میں 3 ماہ کا وقت لگے گا۔ حمزہ شہباز قانونی طور پر بہتر انتخاب ہے۔ اگر شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تو پنجاب میں بہترین وزیراعلیٰ کے لئے کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ اگر پنجاب میں کوئی کمزور وزیراعلیٰ ہو گا تو مرکز میں بھی حکومت نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک تصور قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نوازشریف اچھے آدھی ہیں، مودی سے بھی تعلقات بہتر ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان پاک آرمی تعلقات کو بہتر نہیں ہونے دیتی۔ بھارت کلبھوشن کے معاملے میں بھی نوازشریف کو کلین چٹ دیتے ہوئے پاک فوج کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔ ”را“ اور حکومتی فنڈ سے چلنے والے 2 ٹی وی چینل بلوچستان کو اکسانے اور مقبوضہ میں کشمیریوں کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ان دونوں سمیت انڈیا کا میڈیا بھی نوازشریف کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شروع دن سے کر رہے ہیں۔ عدالت کا فیصلہ آئے گا تو وزیراعظم کو گھر بھیجا جائے گا، بہتر ہے کہ وہ خود ہی چلے جائیں۔ شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق بچے بچے کو علم تھا۔ جے اؑٓئی ٹی نے جو ثبوت مہیا کئے ہیں اس میں نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ اس حد تک جا سکتے ہیں۔ ووٹ کی اکثریت سے ہی کسی وزیراعظم کو شہادت کا رتبہ نصب ہوا جبکہ اسی ووٹ کی اکثریت سے ہی کسی دوسرے وزیراعظم کی دنیا میں ذلت ہوئی۔ نوازشریف کو ملک و جمہوریت کے لئے، معاشی بحران سے بچنے کیلئے نمائشی دلیری نہیں دکھانی چاہئے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد جو بھی ہونا ہے آئین کے مطابق ہونا چاہئے۔ آئندہ انتخابات و پارلیمان کے کردار سے متعلق کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ نوازشریف خود اور ان کے ہمنوا ان کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ نظام درہم برہم ہو جائے۔ نون لیگ اس وقت ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ والی حرکتیں کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی انہی خدشات کی طرف توجہ دلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کوئی اثرات نظر نہیں آتے۔ سابق سیکرٹری جنرل الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مفاد پرست ٹولہ کلثوم نواز کو مخصوص نشست پر لانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کوئی خاتون وزیراعظم نہیں بن سکتی۔ نون لیگ کی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر متبادل ناموں کی فراہم کردہ لسٹ پوری ہو چکی ہے اس لئے کلثوم نواز کو مخصوص نشست پر لایا جا سکتا ہے لیکن پھر وزیراعظم نہیں بنایا جا سکتا۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے رکن ہیں ان کو فوری وزیراعظم کے عہدے پر لایا جا سکتا ہے جبکہ شہباز شریف یا کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کیلئے انتخابات میں 50 دن درکار ہوں گے۔

بھارت کو ڈر ہے کہ نواز شریف گئے تو۔۔۔

پشاور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی پر بھارت میں ایک کہرام برپا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اگر نوازشریف چلے گئے تو اس کا ایک اتحادی چلا جائے گا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات سے پہلے ہمارا منشور تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم سب سے پہلے تعلیم اور صحت کا نظام درست کریں گے اور جب ہم نے خیبرپختون خوا کا نظام سنبھالا تو ہم نے سرکاری اسپتالوں کو بہتربنانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کا ہیلتھ بجٹ 18 سے 65 ارب روپے تک کیا گیا، صوبے میں مزید ساڑھے 6 ہزار ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا اور اب 95 فیصد ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز ہیں جب کہ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی سب سے بڑی کامیابی ہیلتھ کارڈ ہے یہ کارڈ 18 لاکھ خاندانوں سے شروع کیا گیا اور آج 24 لاکھ خاندانوں تک پہنچ چکا ہے اور بہت جلد 70 فیصد آبادی کے پاس آجائے گا جب کہ 6 ماہ میں ہیلتھ کارڈ پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اس کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرایا جاسکتا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک دم سب ٹھیک نہیں ہوگا لیڈی ریڈنگ پشاور سمیت دیگر بڑےاسپتالوں کی مینجمنٹ میں مسائل ہیں جب مینجمنٹ کی سیٹ خالی ہوگی تو اسپتال میں کام نہیں ہوگا اسپتال والوں کی پرانی عادتیں تبدیل کرنا ایک عذاب ہے تاہم ہم اسپتالوں کی منیجمنٹ کے حوالے سے عدالت میں جائیں گے۔ اسپتالوں میں چھاپا مارنا پڑا تو ہم میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ اسپتال کو کمرشل بنا دینا پیسے بنانے کا آسان طریقہ ہے اور یہ کام وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم جھوٹ بولنے پر استعفیٰ دے دیتے ہیں لیکن یہاں اقتدار بچانے کی کوشش میں جھوٹ نہیں جھوٹوں کی بارش ہورہی ہے، جب سے نوازشریف کے اقتدار کو خطرہ ہوا ہے اس وقت سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے، بھارت کو خدشہ ہے کہ کہیں اس کا ایک اتحادی نہ چلا جائے کیوں کہ نوازشریف کے جانے سے پاکستانی فوج اور معیشت مضبوط ہوگی اور بھارت یہ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں بھی نوازشریف کی حکومت کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں اور بھارتی اخبارات میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کی حکومت نہ چلی جائے۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں صرف اتنا کافی ہے نوازشریف پیسے بڑھاو¿ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کئے بغیر ان کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا ، شوکت خانم میں ایک سفارشی نہیں لگایا اور نہ کسی کی سفارش کی، ان کا کہنا تھا سسٹم کی درستی تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اسلام نے تعلیم اور اساتذہ کو اہم مقام دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری یونیورسٹیوں کو مقابلے کا سامنا ہے، جس کیلئے مضبوط ادارے بنانا اور اساتذہ کو پرکشش تنخواہیں دینا ہونگی، انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا ، طبقاتی تقسیم سے معاشرے میں امیر اور غریب بچے پیدا ہوتے ہیں جن کو عام پیاس ہوتی ہے ان کو اوپر لانا ناگزیر ہوتا ہے ، قومی ترقی کیلئے بچوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دی جائینگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیرمین ظفر حجازی کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کوتحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص کیسے عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے جس کے خلاف انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی تحقیقات کی جارہی ہوں۔ عمران خان نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں، اس کے باوجود ملزم کو عہدے سے نہ ہٹایا جانا ناقابل یقین ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے ریکارڈ میں رد و بدل کرنے کے الزام میں ایس ای سی پی کے چیرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر ظفر حجازی کو 14 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے ظفر حجازی کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بغیر سوئے جہاز اڑانے والا پائلٹ ، بونس کیلئے سینکڑوں زندگیاں داﺅ پر

کراچی(ویب ڈیسک) لاجواب سروس کے باکمال پائلٹ بغیر آرام کیے کئی سو مسافروں کو زندگیاں خطرے میں ڈال کر مسلسل جہاز اڑاتارہا۔ پی آئی اے کاسینئر پائلٹ جو کہ پالپا کا سابق نائب صدر بھی رہا ہے اس نے36گھنٹے کی ریسٹ کیے بغیر بونس کے لالچ میں جہاز کی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ پی آئی اے شیڈول کے مطابق صادق رحمان نے دو جولائی کو لاہور پہنچ کر تین جولائی کو 36 گھنٹے کا آرام کرنا تھا اور چار جولائی کو کینیڈا روانہ ہونا تھا مگر مسٹر رحمان نے بونس کے لالچ میںبغیر آرام کیے تین جولائی کو رات 30 کلو کے دو سوٹ کیس لیکر ٹورنٹو کو چل دیئے۔ پی آئی اے اور سی سی اے اور اے این او کے مطابق کسی بھی پائلٹ کو اگلی فلائٹ پکڑنے سے پہلے کم از کم 24گھنٹے آرام کرناہوتا ہے جبکہ وہ اس کا عملہ تازہ دم ہو کر سفر کیلئے روانہ ہو۔ بے خوابی اور بے آرامی سے پائلٹ سینکڑوں مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ پی آئی اے کے قوانین پر کون عمل پیرا ہوتا ہے اس کی ایک مثال پائلٹ صادق رحمان ہے۔