تازہ تر ین

آسکر ایوارڈ ، پاکستانی فلم ’ساون‘ کی نامزدگی کی درخواست منظور

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی فلم ’ساون‘ کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لئے دی جانے والی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کو دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم 90ویں اکیڈمی ایوارڈز میں پاکستان کی جانب سے ”بہترین غیر ملکی فلم“ کی درجہ بندی میں شامل کی جائے گی۔واضح رہے ’ساون‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی تین عالمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔پہلا ایوارڈ میڈرڈ فلم فیسٹول میں غیر ملکی زبان کی بہترین فیچر فلم کا حاصل ہوا اس کے بعد اٹلی میںمنعقدہ سوشل ورلڈ فلم فیسٹیول میں مزید دو عالمی ایوارڈز حاصل کئے جس میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نامور ہدایتکار فرحان عالم جبکہ بہترین فلم کا ایوارڈ رائٹر اور پروڈیوسر مشہود قادری نے حاصل کیا۔فلم کا آفیشل ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک دھوم مچارہا ہے۔ ساون پاکستانی سینماووں میں 15ستمبر کو ریلیز ہوگی۔سچے واقعہ پر مبنی اس کہانی میں ایک پولیو زدہ بچے کو بقا کی جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے۔”ساون“ کی پروڈکشن بالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایڈیٹر اسیم سنہا جبکہ موسیقی ہالی ووڈ کے ایمرایسلے اور ساونڈ ایکسپرٹ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتہ جسٹن لبنگ نے دی ہے۔ فلم کے ساونڈ ٹریک میں موسیقار بالی ووڈ کے چرنجیت سنگھ اور بلوچستان کے جانے پہچانے گلوکار اختر چنار شامل ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سید کرم حسین اس فلم کے ذریعے ڈیبیو کررہے ہیں جو بچے کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔عارف بہالیم، نجیبہ فیض، سلیم معراج، عمران اسلم، ٹیپو شریف ، سحرش قادری، حفیظ علی، سہیل ملک شاہد نظامی، محمد عباس، دانیال یونس، مہک ذوالفقار، سید محمد علی، اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایس ڈبل اے نجمی شامل ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain