تازہ تر ین

سوشل میڈیا صارفین کا پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں بھرپور کوریج دیتا ہے، پریانکا کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے اور اس بار تو انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تین روز قبل بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے اپنے انداز سے لوگوں کو مبارکباد دی وہیں پریانکا نے مختلف انداز اپناتے ہوئے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے گرد لپیٹ کر جشن آزادی منایا۔، پریانکا نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس پہنے بھارتی ترنگا اپنی گردن کے گرد لپیٹے اسے ہوا میں لہراتی نظر آرہی ہیں،لیکن پریانکا کو اس انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے ان پر کڑی تنقید کرنی شروع کردی۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا کوجشن آزادی کی مبارکباد مغربی لباس کے بجائے ساڑھی یا شلوار قمیض پہن کر دینی چاہئے تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain