تازہ تر ین

گجرات حملوں کا قصائی مودی برمی وزیر اعظم کو مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کی شاباش دینے پہنچ گیا

ینگون (ویب ڈیسک)میانمار کی سرکاری فورسز اور شدت پسند ملیشیا کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی مذمت پوری عالمی برادری کر رہی ہے مگر ایسے موقع پر ”گجرات کا قصاب “ نریندر مودی دوستی کی پینگیں بڑھانے برمی دارلحکومت رنگون پہنچ گئے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کے قاتل وزیراعظم نریندر مودی چین میں منعقدہ برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعدبرمی حکومت کوشدید سفارتی بدنامی سے بچانے کے لئے میانمار پہنچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی میانمار کے صدر ہیٹن کیاو سے ملاقات کرےں گے اور مسلمانوں کے قاتل دونوں رہنما میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر گفتگو کریں گے۔ مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔مودی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے والی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات اور ہندو مندر کا دورہ بھی کریں گے۔ بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain