نیویارک (خصوصی رپورٹ )ویسے تو کئی بار ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ واقعات پیش آچکے ہیں، جن کی وجہ سے کئی لوگ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور بھی ہوئے ہیں۔تاہم اس بار براہ راست نشریات کے دوران ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا ، مگر خاتون نیوز اینکرکی ہوشیاری کی وجہ سے اس واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔معروف امریکی ٹی وی چینل ’این بی سی‘ کے نیویارک کے مقامی ٹی وی چینل ’نیوز 4‘ کی نیوز اینکر و رپورٹر نتالیہ پسکوریلا حمل کے آخری ایام کے دوران بھی معمول کے مطابق اپنا پروگرام کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں وقفہ لینا پڑا۔دراصل نتالیہ پسکوریلا اس وقت اپنے حمل کے آخری ایام سے تھیں، جس وجہ سے انہیں تکلیف محسوس ہوئی، تو انہیں وقفہ لینا پڑا۔نتالیہ پسکوریلا پروگرام کے دوران غیر معمولی انداز میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ صارفین کے ٹوئٹر ٹرینڈ سے متعلق گفتگو کر رہی تھیں کہ انہیں وقفہ لینا پڑا۔ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو معمول کے پروگرام کے دوران وقفے کے بعد نتالیہ پسکوریلا نے پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ٹیم عملے نے نیوز اینکر کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا، جہاں 13 گھنٹے بعد انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔نتالیہ پسکوریلا کو نیوز چینل سے ہسپتال شفٹ کیے جانے کے دوران ہی ان کے شوہر کو بھی اطلاع کردی گئی تھی، جو بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ہسپتال پہنچے۔حمل کے آخری دنوں کے دوران بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے پر دنیا بھر سے نتالیہ پسکوریلا کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، جب کہ انہوں نے بھی اپنے نیوز چینل سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔نتالیہ پسکوریلا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے حمل کی تصاویر بھی شیئر کر رکھی ہیں، جب کہ انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔۔#/s#
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
- آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
- عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
- پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
- آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
- یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
- افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
- پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
- پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
- بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
- پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
- بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
- رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
- ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
- برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
- ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
- بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
- 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
