Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ کو انسانی حقوق کی پروا نہیں اپنے مفاد کیلئے رویے بدلتا ہے

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    colam nigar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان بارے دوچار تعریفی جملے بول دیئے ہیں تو اس پر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، امریکہ صرف اپنے مفادات کے تحت رویوں کی برف پگھلاتا اور جماتا ہے اس کے لئے اخلاقیات، انسانی حقوق یا عالمی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پاکستان امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جسے وہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔ بھاری قرضے بہت بڑا مسئلہ بن چکے ہیں لوٹ مار ہر دور میں ہوئی ہے، زرداری کے دل میں ملک کا درد جاگ ہی گیا ہے تو خود سے قربانی کیوں شروع نہیں کرتے۔ احتساب عدالت میں جو کھیل کھیلا گیا طے شدہ تھا۔ آگے مزید ڈرامے بھی ہوں گے جن کا مقصد صرف اور صرف کیسز کو تاخیر کا شکار کرانا ہے اور فرد جرم عائد ہونے سے بچنا ہے۔ نوازشریف کو بچنے کی امید نظر آئی تو تبھی واپس آئیں گے۔ اس وقت این آر او نہیں ہو سکتا۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ لاہور سے ن لیگ کا ووٹ لیا ہے۔ ایم ایم اے کی بحالی کی کوشش دو تین سال سے جاری تھی۔ معروف صحافی امجد اقبال نے کہا کہ امریکی جوڑے کا بازیاب کرایا جانا خوش آئند ہے تاہم پاک امریکہ تعلقات میں برف پوری طرح نہیں پگھلی ہے۔ ملک کے حالات متقاضی ہیں کہ معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ ہمیں زرداری کی نہیں بلکہ ان کی بات کو سننا چاہئے، چار سال میں اتنے قرضے لئے گئے جتنے پچھلے تمام ادوار میں نہیں لئے گئے، معاشی ایمرجنسی کیا ہونی چاہئے اس بارے کہوں گا کہ آرمی چیف کی تقریر میں بھی معاشی ایمرجنسی کے خدوخال نمایاں ہیں۔ عدالت میں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے لیکن ایسے ڈرامے مزید نہیں چلیں گے۔ عدالت سکیورٹی کے لئے رینجرز یا فوج کو بھی بلا سکتی ہے۔ موجودہ وقت میں کسی صورت این آر او نہیں ہو سکتا صرف کیسز کو مختلف حربوں سے تاخیر کا شکار کرایا جا رہا ہے کوشش ہو رہی ہے کہ نیب پر دباﺅ بڑھایا جائے ثبوت غائب ہو جائیں۔ ایم ایم اے اتحادد ہو یا کوئی بھی سیاسی اتحاد صرف نظریہ ضرورت کے تحت بنتا ہے اس وقت کئی جماعتیں مذہب کے نام پر انتخابی کمپئن کر رہی ہیں۔ معروف صحافی خالد چودھری نے کہا کہ امریکی جوڑے کا حقانی نیٹ ورک سے بازیاب کرایا جانا تشویشناک ہے۔ امریکہ بھی تو الزام لگاتا ہے کہ حقانی گروپ پاکستان میں فعال ہے۔ یہ بڑا سنجیدہ معاملہ ہے۔ صدر ٹرمپ کی پاکستان کے حوالے سے گفتگو کو چند جملوں پر نظر انداز کرنا درست نہیں ہے۔ جتنے قرضے 66 سال میں لئے گئے ان سے زیادہ 4 سال میں لئے گئے میڈیا یہ بات کیوں نہیں کرتا۔ قرضوں سے پتہ نہیں چل جاتا کہ کون بڑا کرپٹ ہے اب بھی حکومت ن لیگ کی ہے لیکن یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف تھا تو جیسے شہد اور دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں ان کو ہٹایا گیا تو یہ حالات ہو گئے۔ احتساب عدالت میں سارا ڈرامہ جان بوجھ کر کیا گیا یہ سپریم کورٹ حملہ کا ہی ایک تسلسل تھا۔ لیگی حکومت خود جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے۔ این آر او ہو سکتا ہے کیونکہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے۔ کیا عدالتوں نے نوازشریف کی سزا 10 سال بعد معاف نہیں کر دی تھی۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم نے کبھی مذہبی جماعتوں کو ووٹ نہیں دیا۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ امریکی وفد کا دورہ بڑا اہم ہے۔ امریکی جوڑا جو بازیاب ہوا اس میں مرد کینیڈین شہری جوشوا ہے جس کی دوسری بیوی ساتھ تھی جوشوا کا ایک گراﺅنڈ یہ ہے کہ اس کی پہلی بیوی کا نام زینب خضر تھا جو عمر خضر کی بہن تھی عمر خضر اس وقت گوانتاناموبے جیل میں ہے زینب کی موت کے بعد جوشوا نے دوسری شادی کی تو کیا اس کے پہلے کے تمام روابط ختم ہو گئے تھے، امریکی اداروں نے جوشوا کا بیک گراﺅنڈ کیوں نہ بتایا۔ ملک کو کنگال کرنے میں زرداری بھی نواز کے ساتھ پیش پیش رہے انیس بیس کا ہی فرق ہو سکتا ہے۔ احتساب عدالت میں جو ڈرامہ رچایا گیا شاید اس کے لئے پچھلی بار رینجرز کے آنے پر شور مچایا گیا تھا۔ اب این آر او نہیں ہو سکتا۔ ایم ایم اے کا دوبارہ اتحاد اہم ہے، جماعت اسلامی اب تحریک انصاف کے ساتھ چلنا مشکل پا رہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا

      عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.