Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے :نوازشریف

    By Daily Khabrainنومبر 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz-sharif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خبر نگار‘ آئی این پی) سابق وزیراعظم میں نواز شریف نے نئی حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیمی بل کے معاملے پر
    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے‘ نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کا کسی صورت التوا نہیں ہونے دیں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف نے اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کا کام ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا کسی صورت التوا نہیں ہونے دیں گے‘ عام انتخابات کا انعقاد بروقت ممکن بنایا جائے۔ اجلاس میں چوہدری نثار نے بھی شرکت کی اور تجاویز دیتے رہے۔ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گی۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے تعاون نہ ملنے کی صورت میں مبتادل حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے معاملے پر بھی قانونی ٹیم سے مشاورت کی گئی‘ قانونی ٹیم نے نواز شریف پیش ہونے کی تجویز دی ہے جس کے بعد ممکن ہے کہ نواز شریف کل پیش ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اہم قومی امور موجودہ سیاسی صورتحال اور نئی حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزراءنے کہا کہ دنیا پر یہ ثابت کرنے کا دوسرا موقع ہے کہ پاکستان مضبوط جمہوریت بن چکا ہے، آئین کے تحت ہر دس سال بعد مردم شماری ہونی چاہیے، فوج اور سول انتظامیہ نے مل کر مردم شماری کو یقینی بنایا، مردم شماری کے مطابق آبادی کے تناسب سے پنجاب کی 9سیٹیں کم ہوئیں جبکہ بلوچستان میں تین اور اسلام آباد میں ایک سیٹ کا اضافہ ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کی پانچ سیٹوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کا مشورہ پارلیمانی رہنماﺅں نے دیا۔ پیر کو میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس میں اہم اجلاس ہوا جس میں سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میںاہم قومی امور موجودہ سیاسی صورتحال اور نئی حلقہ بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں اور وفاقی وزراءاحسن اقبال، زاہد حامد، سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ دنیا پر یہ ثابت کرنے کا دوسرا موقع ہے کہ پاکستان مضبوط جمہوریت بن چکا ہے، آئین کے تحت ہر دس سال بعد مردم شماری ہونی چاہیے، فوج اور سول انتظامیہ نے مل کر مردم شماری کو یقینی بنایا، مردم شماری کے مطابق آبادی کے تناسب سے پنجاب کی 9سیٹیں کم ہوئیں جبکہ بلوچستان میں تین اور اسلام آباد میں ایک سیٹ کا اضافہ ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کی پانچ سیٹوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حلقیہ بندیوں سے متعلق ترمیم پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا، نئی حلقہ بندیوں کے باعث قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈالنے کو کوئی سیاسی جماعت برداشت نہیں کرسکتی، ہم نے امن وامان کا مسئلہ حل ہوتے ہی مردم شماری کرائی، مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیاں ہورہی ہیں، منتخب جمہوری حکومت کا مدت پوری کرنا پاکستان کی تاریخ میں دوسرا سنہری موقع ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کا مشورہ پارلیمانی رہنماﺅں نے دیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جانا چاہیے، عوام بروقت انتخابات چاہتے ہیں، سیاستدان تعاون کریں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور ہمارے اندر کوئی دراڑ نہیں ہے، جمہوری سیاسی کلچر میں اختلاف رائے ہوتا ہے، یہی جمہوریت کا حسن ہے ، نوازشریف اور دیگر پاپولر قیادت کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی کوششیں پہلی بار نہیں ہیں جب سے یہ ملک بنا ہے، یہ کوششیں جاری ہیں مگر ان سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے، ایسی کوششیں مقبول سیاسی قیادت کو سیاست سے بے دخل نہیں کرسکیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.