لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کے 6 ریجنز میں 513 سب انسپکٹرزکی بھرتی کیلئے انٹرویو شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔ آئی جی پنجاب نے انٹرویوز کے لئے افسران کے نام پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادئیے۔ جس کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال اور گوجرانوالہ ریجن کے انٹرویوز لاہور میں جبکہ فیصل آباد، ملتان، سرگودھا ریجن کے سب انسپکٹرز کے امیدواروں کے انٹرویو ان کے ریجنل دفاتر میں کیے جائیں گے انٹرویو کرنے والے افسران میں خرم شکور، عطامحمد، محمد وقاص نذیر اور وقاص کانجو، محمد ایاز سلیم، محمد اطہروحید، بابر بخت قریشی اور نداعمر چٹھہ منیر مسعود، کیپٹن(ر) سید حماد عابد، کاشف مشتاق کانجو شامل ہیں جو امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے واضح رہے انٹرویوز آج سے شروع ہوں گے۔
سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے بے روز گار ہوجائیں تیار

