لاہور (خصوصی رپورٹ) ملی مسلم لیگ پاکستان نے الیکشن 2018ءکیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کا عمل شروع کر دیا ہے، این اے 120 سے محمد یعقوب شیخ اور 127 سے خالد بن ولید کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے ملک بھی سے امیدواروں کی ملنے والی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ محمد یعقوب شیخ این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ تھے جبکہ خالد بن ولید تحریک آزادی جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری، دفاع پاکستان کے رہنما اور جماعتہ الدعوة کے سیاسی امور کے کوارڈینیٹر اور متحرک لیڈر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملی مسلم لیگ کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے ان دو ناموں کو تو حتمی شکل دیکر انہیں ابھی سے اپنے اپنے حلقوں میں کام اور رابطہ عوام کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تا ہم باقی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
الیکشن 2018بارے ملی مسلم لیگ کیا کرنیوالی ہے ،دیکھیے خبر

