Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ کا پارٹی اجلاس ،شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز

    By Daily Khabrainفروری 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pmln
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں کی اکثریت نے شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دے دی تاہم حتمی فیصلے کی منظوری نوازشریف ہی دینگے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد نوازشریف کو پارٹی صدارت کےلئے بھی نااہل دیتے ہوئے بطور پارٹی صدر تمام فیصلے کالعدم قرار د دیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں پارٹی رہنماو¿ں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاو¿س میں موجود تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کے اجلاس میں رہنماو¿ں کی اکثریت نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں لیگی رہنماو¿ں کی اکثریت نے تجویز دی کہ شہبازشریف با اثر اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں ¾ شہبازشریف کوصدر بنانے سے اداروں میں کشیدگی میں بھی کمی آئےگی۔ذرائع کے مطابق پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے اور فیصلے کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائےگی۔ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے متعلق قانون سازی پر بھی مشاورت کی جائےگی اور قانون سازی کےلئے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی جائےگی ¾ پیپلزپارٹی سے رابطے کےلئے اتحادی جماعتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس الیکشن کمیشن کو اس بات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کاانتخاب پارلیمانی بورڈ کرتاہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.