Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق ڈی جی ،ایل ڈی اے احد چیمہ 11روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    By Daily Khabrainفروری 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی کو 11 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،فاضل جج نے حکم دیا کہ ملزم کو 3 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تفتیش سے آگاہ کیا جائے۔ جمعرات کو نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا۔ عدالت کے روبرو نیب نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کے سابق سربراہ پر 32 کنال اراضی رشوت میں لینے کا الزام ہے، معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ملزم سے کئی معلومات درکار ہیں، اس لئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔دوران سماعت احد چیمہ نے اپنے اوپر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف کسی نے انگلی نہیں اٹھائی لیکن اس کے باوجود گرفتارکیا گیا اور کوئی میرا موقف سننے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے نیب کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کا 11 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔فاضل جج نے حکم دیا کہ ملزم کو 3 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تفتیش سے آگاہ کیا جائے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے پنجاب حکومت کے تمام بیانات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احد چیمہ کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، ان کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے کئی مرتبہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز احد چیمہ کو حراست میں لیا تھا، جس پر پنجاب کی بیورو کریسی اور حکومت کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی کی تین ہزار کنال اراضی میں سے ایک ہزار کنال اراضی پر ایک ہزار 365 فلیٹ تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ دوہزار کنال اراضی کمپنی کو تعمیراتی اخراجات کی مد میں دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے الزام ہے کہ آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی میں کم ٹینڈر بھرنے والی لطیف اینڈ کو کا لائسنس منسوخ کرکے اس کا ٹھیکہ ساکا اینڈ کمپنی کو دیا گیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر بحیثیت وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری پروجیکٹ ڈائریکٹر پر ٹھیکہ منسوخ کرانے کے لیے دبا ڈالنے کا بھی الزام ہے اور اس سلسلے میں وہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش بھی ہوئے تھے تاہم وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.