لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو نجم سیٹھی نے زبردستی بلوایا ہے، اچھے کھلاڑی ابھی بھی پاکستان آنے پر رضا مند نہیں، چینل فائیو کے پروگرام گگلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کرکٹ میں اور انٹر نیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے، قومی ٹیم کو اس ٹیم سے جیت کر اچھی ٹیم ہونے کی خوش فہمی نہیں ہونی چاہئے، ویسٹ انڈیز کی اس ٹیم میں کوئی اچھا اور مقابل کھلاڑی موجود نہیں، قومی ٹیم کو ساو¿تھ افریقہ اور انگلینڈ کی پچز پر لازمی کھلانا چاہئے، پاکستان میں کرکٹ کیلئے بلوچستان اور سرحد کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا ہے کہ ان سیریز کا مقصد رزلٹ نہیں بلکہ پاکستان میں کرکٹ عام کرنا ہے، ورلڈ کرکٹ کو اچھا پیغام جارہا ہے، ایک سے دو سال ایسی ہی سیریز دیکھنے کو ملیں گی، کرکٹ بورڈ کو زیادہ فوکس سکیورٹی پر دینا ہوگا، ویسٹ انڈیز کی یہ ٹیم گزارے لائق ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی محنت جاری رکھنی چاہئے، نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے پی سی بی کو مواقع فراہم کرنے ہونگے۔
اچھے پلیئرزابھی بھی پاکستان آنے کوراضی نہیں

