تازہ تر ین

ٹرمپ کی انگریزی ہجے ،تحریر اور جملوں میں سنگین غلطیاں ،خط فیس بک پر شیئر ہوا تو ایسی بات ہو گئی جو سپر پاور کے صدر نے کبھی سوچی بھی نہ تھی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں ریٹائرڈ انگلش ٹیچر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط میں غلط انگریزی کی بھرمار پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی اسکول سے ریٹائرڈ ہونے والی انگریزی کی استاد یوون میسن (Yvonne Mason) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خط میں انگریزی کی ہجے، طرز تحریر اور جملوں کی بناوٹ میں غلطیوں پر چراغ پا ہوگئیں۔ انگریزی کی ٹیچر نے ان اغلاط سے بھرے خط کو افسوسناک قرار دیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یوون میسن نے فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد کی ہلاکت پر امریکی صدر کو خط لکھ کر لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر جانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوابی خط 3 مئی کو موصول ہوا۔ خط میں گرامر، ہجے اور طرز تحریر میں درجن بھر غلطیاں دیکھ کر انگریزی ٹیچر ’استادوں کے روایتی غصے‘ میں ا?گئیں اور غلطیوں کو مارک کر کے خط فیس بک پر پوسٹ کردیا۔انگریزی کی ٹیچر کا کہنا تھا خط کی غلطیوں کو دیکھتے ہوئے اسے ’سی‘ یا ’ ڈی‘ گریڈ دیا جا سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ خط امریکی صدر کے کسی اسٹاف ممبر نے تحریر کیا ہو لیکن سرکاری سطح پر لکھے گئے کسی بھی خط میں اتنی سنگین غلطیوں کی گنجائش بالکل نہیں نکلتی چاہے اسے کسی نے بھی تحریر کیا ہو، ایسی غلطیوں سے اداروں کے وقار پر حرف آتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اس معاملے پر موقف کے لیے وائٹ ہاو¿س سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان وائٹ ہاو?س نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain