تازہ تر ین

یوپی ،بہار ،جھاڑ کھنڈ میں آسمانی بجلی کرنے سے 40افراد ہلاک

دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ا±تر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہار میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ ا±تر پردیش کے مختلف علاقوں میں ا?سمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو ا?ئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain