تازہ تر ین

بھارتی سیاستدان کی عوام کو گولی ،ویرات کوہلی کا ہمشکل لے آیا

مہاراشٹرا(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کرتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک سیاستدان انتخابی جلسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لانے کا دعویٰ کر بیٹھا۔وتھال گنپت گواٹے نے انتخابی مہم کے بینرز اور اشتہارات میں دعویٰ کیا کہ ان کے 25 مئی کے انتخابی جلسے میں ویرات کوہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔کوہلی کی شرکت کی خبر وہاں آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ بھی پہنچ گئی۔لیکن لوگوں کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انہیں یہ احساس ہوا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا اور مذکورہ سیاستدان جلسے میں ویرات کوہلی کے بجائے ان کے ہم شکل کو لے کر آیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain