تازہ تر ین

محفوظ ترین ایشیائی ممالک کی فہرست جاری، سنگا پور کا پہلا نمبر

نیو یارک(ویب ڈیسک)محفوظ ترین اور پر امن ایشیائی ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگا پور محفوظ ترین ملک قرار پایا ہے۔جی ہاں امریکا کی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک میں سب سے محفوظ ترین ملک سنگاپور ہے جبکہ اس فہرست میں ایشائی ممالک میں دوسرے نمبر پر جاپان براجمان ہے۔تیسرے نمبر پرجنوبی کوریا، چوتھے پر چین اور پانچویں پرمنگولیا محفوظ ترین ملک قرار دیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایشاءکے غیر محفوظ ترین ممالک میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ 113ممالک کی اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان سب سے آخر میں ہے اور سب سے اوپر سنگا پور ہے۔لوٹ، مار، قتل و غارت، چوری، چکاری کے لحاظ سے پاکستان کو غیر محفوظ ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا ہے۔ 133 ممالک کی فہرست میں بھارت 98، بنگلہ دیش 102 اور فلپائن 107 ویں نمبر پر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain