پیرس(ایاز محمود ایاز) 66 سالہ ماہرفرانسیسی کوہ پیما مارک بیتیغ نے پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو نیپال کے پسانگ نورو شیرپاکے ساتھ پانچ سالہ کوہ پیمائی پروگرام ماؤنٹ ایورسٹ اور اس سے آگے کے کوہ پیمائی کے پروگرام میں شامل کر یا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ اور ایڈوانس کوہ پیمائی کے اس پروگرام کے تحت کوہ پیماؤں کی تین رکنی ٹیم 2019 میں نانگا پربت، 2021 میں کے ٹوکی چوٹی سر کرے گی جبکہ یہ ٹیم سال 2022 میں مارک بیتیغ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا پروگرام بھی رکھتی ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ پانچ سالہ کوہ پیمائی پروگرام میں شامل کر لیا

