Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک ،نام بلیک لسٹ میں شامل

    By Daily Khabrainاگست 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ishaq dar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ہیں، اسحاق ڈار کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیر خزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اور ان کا نام پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا۔ جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ کیس میں نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراءکے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے حسن واز اور حسین نواز کو بار ہا نوٹسز جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے 2008ءسے 2017ءتک کی ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ سٹیٹمنٹ مانگی گئی تھی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جاتی امراءکے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔ ان نوٹسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے ان کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیے تھے۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اب پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔ ان شخصیات کے علاوہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا تھا۔ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.