اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ سندھ میں بھی تبدیلی آرہی ے۔ سندھ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ نومنتخب ارکان صوبہ کی اصل صورتحال سب کے سامنے لائیں۔ کراچی ملک کی معاشی ترقی کا حب ہے۔ یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے ابھی سے تیاری کرلیں۔ کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ ہم سب کو ملکر مسائل حل کرنا ہیں۔ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے عمران خان نے فردوس نقوی کے بیانات دینے میں محتاط رہنے کی بھی تنبیہ کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل بابراعوان کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں بابر اعوان نے ووٹ رازداری کیس پرعمران خان کو بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات میں عمران خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکے جانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیااور بابراعوان نے ووٹ رازداری کیس سے متعلق بریفنگ بھی دی۔جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان انہوں نے ووٹ کی رازداری سوچ سمجھ کر پامال نہیں کی وہاں اتنا رش اور کیمرے تھے کہ اس بات کا اندازہ ہی نہیں رہا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ووٹ کی رازداری کیس پر سماعت آج ہوگی اور وکیل بابر اعوا ن الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع کرائیں گے۔پاکستان میں متعین روس کے سفیر کی بنی گالہ آمد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین روسی سفیر الیکسی دیدوف نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور الیکشن 2018 میں ان کی پارٹی کی بھرپور کامیابی مبارکباد دی ہے۔ روسی سفیر الیکسی دیدوف کا عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں،روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان پائلٹس کے خصوصاً شکرگزار ہیں۔ روسی سفیر نے کہا ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے، روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے،دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کی راہ میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہوگی، پاکستانی اور روسی بینکوں کے مابین براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے روس کی جانب سے مبارکباد پر الیکسی دیدوف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے۔ امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔

