اسلام آباد (ویب ڈیسک) )بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان سے سے بھارتی سفیر کی ملاقات طے پاگئی ہے اور وہ آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔گزشتہ روز روسی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے نیک خواہشات کے پیغام عمران خان کو پہنچائے۔اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی۔
عمران خان سے آج بھارت کی کون سی اھم ترین شخصیت ملیگی؟ خبر آگئی

