کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور بھی قسطوں پر بکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سجی ایشیاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ادھار پر جانوروں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ منڈی میں اب تک 32 وی آئی پی ٹینٹ لگ چکے ہیں۔ جن میں سے 30 فیصد جانور ادھار پر فروخت ہوتے ہیں۔ 5 مویشی خریدنے پر آدھی رقم ایڈوانس باقی ادھار کی کی جاتی ہے۔ گارنٹی کے لئے دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق مجبوری میں مویشی ادھار پر دیتے ہیں کیونکہ قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے مویشی ادھار کے بغیر نہیں فروخت ہوتا۔ دوسری جانب علماءکرام کے مطابق قربانی ادھار پر جائز نہیں ہے۔

