Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک انصاف کے اہم ترین فیصلے سپیکر قومی اسمبلی اورگورنر پنجاب کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

    By Daily Khabrainاگست 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور دیگر کے ہمراہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ اسد قیصر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے اور تمام روایات سے واقف ہیں، انہوں نے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے اور ان کا رویہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ قابل تعریف ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اور میرے علاقے صوابی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اتنے بڑے عہدے کے لیے نامزد کیا۔قومی اسمبلی کے نامزد اسپیکر کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کے 22 سال عمران خان کے ساتھ گزارے ہیں، اس عرصے میں ہم نے بہت سے اتار چڑھاﺅ دیکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سوچ، وڑن اور نظریے لیے عمران خان کا ساتھ دیا کسی عہدے کے لیے نہیں، کوشش ہو گی کہ عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کر چلوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایوان کو چلانے کا تجربہ ہے اور کوشش ہو گی کہ پاکستان کی خاطر اور اس ملک کے عوام کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلیں۔مضبوط اپوزیشن کو سنبھالنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں بھی ہمیں تقریباً ایسی ہی صورت حال کا سامنا تھا لیکن ہم نے ایوان کو اچھے ماحول میں چلایا، قومی اسمبلی میں بھی سب کو اپنا مﺅقف پیش کرنے کا پورا پورا موقع دینے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سرور گورنر رہ چکے ہیں، وہ پنجاب کی سیاست جانتے ہیں اور گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ بھی تھے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔حمایت کرنے پر مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سمیت تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید بتایا کہ کل کراچی میں پیر پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر جی ڈی اے نے مکمل اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا جب کہ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ اور شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا مین شہرام ترکئی کو دوبارہ سینئر وزیر صحت اور سائنس ٹیکنالوجی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عاطف خان کو تعلیم اور توانائی کے قلمندان دیئے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.