راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے آنے والے انتخابی گھوڑوں کے ساتھ ساتھ اپنے پرانے کارکنوں کو بھی ٹکٹ دیئے تھے جن میں سے بعض نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سے ایک باجوڑ کے حلقہ این اے 41 سے قومی اسمبلی میں پہنچنے والا نوجوان گل ظفر باغی بھی ہے جو راولپنڈی کے ایک ہوٹل پر ویٹر کی نوکری کرتا تھا۔ ظفر گل باغی کا کہنا ہے کہ میں غریب اور پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرا طرز زندگی میرے علاقے کے عام لوگوں جیسا ہے چنانچہ انہوں نے امیر امیدواروں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیئے ہیں اور مجھے فتح مند کیا ہے۔

