گلگت بلتستان(ویب ڈیسک )کارگاں پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔ گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکارزخمی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
نا معلوم افراد پھر سرگرم ، پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

