ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ، ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے عوامی تحریک چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست 2014ءکو عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام پر اوکاڑہ اور پاکپتن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بصیرپور ، دیپالپور، پاکپتن روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک روک کر شاہراہوں اور چوکوں میں دھرنے دئیے، پولیس کی گاڑیوں پر پتھراﺅں کیا دوسری گاڑیوں کو اغوا کرلیا، پولیس افسروں سے نقدی اور اسلحہ چھین لیا اور دھرنے دے کر مظاہرے کئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند رکھا اور پرائیوٹ گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا اور ڈنڈے برسائے۔ پولیس تھانہ بصیرپور نے ایک سو سے زائد افراد کے خلاف عوامی تحریک کے چیئرین سمیت مقدمہ درج کرکے 29عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ چیئرمین عوامی تحریک اور دیگر بیس ارکان اشتہاری ہوگئے۔

