لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے لئے اعزاز قرار دیدیا۔ سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹرز رمیز راجہ نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ ملنے اور تقریب میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں بھی 18 اگست کو نئے پاکستان کے لئے حلف لینا چاہئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 3بھارتی کھلاڑی کپل دیو،سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن میں رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔
عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کو اعزاز سمجھتا ہوں :رمیز راجہ

