Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مرادعلی شاہ کی دلی مُراد پوری پی پی نے وزیراعلی نامزد کر دیا

    By Daily Khabrainاگست 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ میں وزیراعلیٰ اور آغا سراج درانی کو اسپیکر جبکہ ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کردیا۔صوبائی دارالحکومت میں قائم پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر بلاول ہاﺅس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سمیت پارٹی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے گزشتہ حکومت میں وزیراعلیٰ رہنے والے مراد علی شاہ کو باقائدہ طور پر نامزد کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر کے لیے ایک مرتبہ پھر آغا سراج درانی کے نام پر اتفاق کیا گیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری کو نامزد کیا گیا۔سندھ کے سابق وزیرناصر حسین شاہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزدگیوں کی تصدیق کی اور کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور سب سے بات چیت ہوگی، ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت سازی کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ شرائط ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کو 21 یونٹوں میں تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے لیکن انھیں سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے دست بردار ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پی پی پی کو انتخابات میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد سے زائد نشستیں حاصل ہوئی ہیں جس کے باعث وہ بغیر کسی اتحاد کے صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔یاد رہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت میں سندھ کے دوسرے وزیرِ اعلیٰ تھے جو جولائی 2016 سے مئی 2018 تک اس منصب پر فائز رہے۔ان سے قبل پی پی پی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ حکومت بننے سے لے کر جولائی 2016 تک سندھ کے وزیرِ اعلیٰ تھے۔آغا سراج درانی گزشتہ صوبائی حکومت کے دوران سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے تھے جن پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اسپیکر سندھ اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔اعلیٰ سطح پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی نشست پر تبدیلی دیکھنے میں آئے گی جہاں گزشتہ حکومت میں شہلا رضا یہ فرائض انجام دے رہی تھیں تاہم اب ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری

      وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.