سلمان خان فیورٹ ، کترینہ کیساتھ کام کی آفر پرمثبت جواب ، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز کے انوکھے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا کہ وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بڑے مداح ہیں اور اگر انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ کترینہ کیف کے ہیرو بننا پسند کریں گے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پوری پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی عیدالاضحیٰ کے جانور کو لانے کا بہت شوق تھا اور وہ 15 سے 20 دن پہلے ہی قربانی کا جانور لے آیا کرتے تھے لیکن اب وہ پورا سال جانور پالتے ہیں۔سرفراز احمد 5 بھائیوں اور دو بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ان کے سب سے چھوٹے بھائی بھی ان کی طرح وکٹ کیپر ہیں اور پاکستان کے لیے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور کھیل میں آںے والی خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔میزبان کی جانب سے جب سرفراز سے سوال کیا گیا کہ وہ فلموں میں عالیہ بھٹ، میرا یا کترینہ کیف میں سے کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ‘میری شکل تو دیکھیں، کہاں کام ملے گا’۔ اگر موقع ملا تو وہ کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔سلمان خان کی دبنگ اسٹائل جیسی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے اور اگر کبھی میری زندگی پر کوئی فلم بنی تو میں چاہوں گا کہ سلمان خان میرا کردار ادا کریں۔ وہ ابھی اس قابل نہیں کہ ان کی ذات پر کوئی فلم بنائی جائے اور جن شخصیات پر فلم بنی جیسے سچن ٹنڈولکر، مہندرا سنگھ دجھونی اور شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں بڑے کارنامے انجام دیے اور میں ان کے قریب بھی نہیں ہوں، اپنے اوپر فلم بنوانے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کو پاکستان کے بہترین باو¿لرز قرار دیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو اپنا رول ماڈل قرار دیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں نوجوان امام الحق بہت زیادہ سوچتے ہیں اسی لیے انہیں ‘جگا’ کر رکھنا پڑتا ہے اور ہم نے بابر اعظم کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے کہ وہ انہیں جگا کر رکھے جبکہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی محمد نواز سے بہت خوش رہتے ہیں۔ آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں ہمارے دفاعی چیمپیئن بھارت کے ساتھ دو میچ ہیں اور اگر ہم دونوں فائنل میں پہنچتے ہیں تو پھر روایتی حریف سے تین میچز ہوں گے لہٰذا ہماری کوشش ہو گی کہ چیمپیئنز ٹرافی کی طرح جیت کا تسلسل برقرار رکھیں اور فتح حاصل کریں کیونکہ کسی بھی ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔کپتان نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو دیوار سے لگانے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کپتان بنا ہوں، قومی ٹیم کے دونوں سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں، یہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس ٹیم کا کوئی تنازع سامنے نہیں آیا۔

عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو بیان پر پاکستانی تردید، امریکی تصدیق

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے جاری بیان پر قائم ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا، جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم شراکت دار ملک ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی سول حکومت کے ساتھ امریکا کے موثر اور کارآمد تعلقات قائم ہوں گے جب کہ ہم مائیک پومپیو اور پاکستانی وزیراعظم کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے چند روز قبل آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے ممکنہ بیل آو¿ٹ پیکیج کی شدید مخالفت کی تھی تاہم اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ہیدر نورٹ نے کہا کہ امریکا کے موقف میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن مستقبل کے بارے میں ہم کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گفتگو کے دوران مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گفتگو میں دہشت گردی کے موضوع پر کی گئی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس کی تصحیح کی جائے۔

شاہینوں کا کالی آندھی سے ٹکراﺅ کب ہوگا ، کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق دو ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔ ویسٹ انڈزی 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔

اے پی ایس حملے کے زخمی طالبعلم نے نئی تاریخ رقم کر دی ، پاک فوج کی مبارکباد

پشاور(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے آرمی پبلک اسکول حملے میں نشانہ بننے والے طالب علم احمد نواز کو جی سی ایس ای امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ احمد نواز، جو اب برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں، پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے طالب علم تھے اور 2014 میں دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ اسی اسکول میں زیر تعلیم ان کے بھائی حارث نواز اس حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ’ آپ نے اپنی ہمت، مضبوط ارادے اور تعلیم کی طاقت سے دشمنوں کو شکست دے کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا‘۔ احمد نواز نے برطانوی امتحان میں کل 8 پرچوں میں سے 6 پرچوں میں اے گریڈ جبکہ 2 پرچوں میں اے ون گریڈ حاصل کیے اور اس بات کا اعلان انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس کے بعد معروف شخصیات سمیت بہت سے افراد کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے اظہار کا تانتا بندھ گیا۔احمد نے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مزید تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا فیصلہ کیا ہے۔آرمی پبلک اسکول حملے کے وقت احمد کی عمر 14 برس جبکہ ان کے شہید ہونے والے بھائی اور سب سے قریبی دوست حارث کی عمر 13 برس تھی، اس حملے میں احمد نواز کا بازو بری طرح زخمی ہوا تھا، جس کے بعد وہ برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے برمنگھم کے کوئین ایلزبتھ ہسپتال میں 3 ماہ زیرِ علاج رہے۔کچھ دن قبل برطانوی اخبار دی مرر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احمد نواز کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اساتذہ اور دوستوں کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا ہے میں ان کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن میں نیچے گر گیا اور کچھ نہ کرسکا، میرا بچ جانا ایک معجزہ ہے‘۔بھائی کو کھو دینے کے بعد احمد نواز کو شدید صدمہ پہنچا جس کے بعد انہوں نے دہشت گردوں سے انتقال لینے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا سوچا لیکن ہسپتال میں گزارے گئے دنوں کے دوران برطانوی خبریں دیکھ انہیں افسوس ہوا کہ ‘نوجوان انتہا پسندی کی جانب مائل ہورہے ہیں’۔جس کے بعد ان کی سوچ میں واضح تبدیلی آئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات لوگوں تک پہنچا کر انتہا پسندی کی سوچ کو پروان چڑھنے سے روکیں گے تاکہ ان کی طرح کوئی اور اپنا بھائی نہ کھو سکے۔صحت یابی کے بعد احمد نواز نے برطانوی محکہ داخلہ کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کے فروغ پاتے رجحانات کے خلاف کام کیا اور اس ضمن میں متعدد مواقع پر لیکچرز دیے جبکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

ماورا حسین ، عمران عباس ، جاوید شیخ سمیت شوبز سٹارز کی عید کیسے گزری ، دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ قربانی اور ایثار کا نام ہے، جسے پوری دنیا کے مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہیں، ایسے میں ہمارے شوبز اسٹارز نے بھی بڑی عید کی خوشیاں اپنے اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کیے۔اسٹارز نے عید پر شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور سج دھج کر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔آئیے دیکھتے ہیں کہ ہمارے شوبز اسٹارز کس طرح عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔نامور اداکار جاوید شیخ نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کیں، جس کی تصویر ان کی صاحبزادی و اداکارہ مومل شیخ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سائرہ شہروز اور اپنی صاحبزادی کے ساتھ عید پر لی گئی تصویر شیئر کی اور سب کو عید مبارک کہا۔اداکار دانش تیمور نے بھی اپنی اہلیہ عائزہ اور بچوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے سب کو مبارک باد دی۔عمران عباس نے بھی تمام مداحوں کو عید مبارک کہا۔ماورہ حسین نے سبز رنگ کا شاندار روایتی لباس زیب تن کیا اور اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نئے پاکستان میں پہلی عید‘۔ساتھ ہی ماورہ نے دعا کی کہ ’اللہ تعالی ہمارے ملک کو بہتر دنوں سے نوازے، انشاءاللہ’۔اداکارہ زارا نور نے بھی اہلخانہ کے ساتھ عید منائی اور اپنی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔ فہد مصطفی نے بھی عید اہلخانہ کے ساتھ منائی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی اپنی ننھے صاحبزادے کے ہمراہ سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔اداکارہ مایا علی نے اپنے بھائی کے ساتھ عید کی خوشیاں شیئر کیں۔

عید الااضحی پر حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پسندیدہ پکوان ” ثرید “ کیسے پکایا جاتا ہے ؟ آپ بھی جانئیے

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ کو پکوانوں کا تہوار کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ ہر ایک ہی مختلف طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔مگر کیا آپ اس عید ایک ایسا پکوان کھانا پسند کریں گے جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پسندیدہ ترین پکوان تھا؟اگر ہاں تو ثرید نامی پکوان کو کبھی کھا کر آپ نے دیکھا جو عام طور پر شوربے میں روٹی کو بھگو کر تیار کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں جیسے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ‘حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا’۔ (ابو داو¿د شریف)اسی طرح صحیح بخاری میں آیا ہے ‘عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر’یہ زودہضم ہونے کی وجہ سے نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے، جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں اور کچھ افراد کے خیال میں یہ طبیعت مالش ہونے پر بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ثرید کے لیے درکار اجزائ
600 گرام بون لیس بھیڑ یا گائے کا گوشت جسے چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیں
لوکی کا آدھا حصہ جسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل
ایک بڑے سائز کی پیاز، جسے اچھی طرح کاٹ لیں
لہسن کی تین سے چار پوتھیاں، اچھی طرح کاٹ لیں
ادرک کا آدھا انچ کا ٹکڑا، اچھی طرح کاٹ لیں
ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹ
ایک بڑے سائز کا ٹماٹر، جسے کاٹ لیں
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
1/4 چائے کا چمچ ہلدی
1/4 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر
1/4 چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاﺅڈر
1/4 چائے کا چمچ دھنیا پاﺅڈر
1/4 چائے کا چمچ زیرہ پاﺅڈر
ایک چائے کا چمچ دہی
ایک لیٹر ابلا ہوا پانی
پکانے کا طریقہ
زیتون کے پکانے کے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پھر اس میں پیاز، لہسن اور ادرک کا اضافہ کریں، انہیں اس وقت تک تلیں جب تک ہلکے سے گولڈن رنگ کے نہ ہوجائیں۔اس کے بعد اس میں مصالحے ڈالر کر اس مکسچر کو ایک منٹ تک پکائیں۔اس پر ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹامٹر ڈال دیں جبکہ حسب ذائقہ نمک اور معمولی سا پانی بھی۔ اس مکسچر کو اس وقت تک پکائیں جب تک ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرلیں اور تیل مکسچر سے الگ نہ ہوجائے۔اس کے بعد گوشت کا اضافہ کریں اور چولہے کی آنچ بڑھا دیں، جبکہ مکسچر کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔اس کے بعد ابلے وئے پانی کا اضافہ کرکے اسے ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ ابل جائے تو آنچ کو ہلا کرکے برتن کو ڈھانک دیں اور گوشت کو اس تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائیں۔جب گوش گل جائے تو اس میں دہی اور لوکی کو ڈال کر مزید پندرہ منٹ تک پکائیں۔جب سالن پک جائے تو چولہا بند کرکے دھنیا پودینا سے اسے سجائیں اور چپاتی یا روٹی توے پر تیار کرکے ٹکڑے کریں اور پلیٹ میں رکھ دیں۔اب اس کے اوپر ثرید کو ڈالیں اور گرم گرم ہی پیش کریں۔

عید بھاری پڑ گئی، امام کعبہ گرفتار

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے امامِ کعبہ کی حراست کی تصدیق کے لیے سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کا حوالہ دیا۔پریزنر آف کنسائینس نامی یہ گروپ سعودی عرب میں مذہبی شخصیات، علما اور مبلغین کی گرفتاری کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے دستاویزات مرتب کرتا ہے۔مذکورہ گروپ نے امامِ کعبہ کی حراست کے پیچھے موجود وجوہات کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں عام طور پر رائج برائیوں کے خلاف عوامی سطح پر آواز بلند کرنے کی اسلامی ذمہ داری کے حوالے سے دیے گئے ایک وعظ کے باعث گرفتار کیا گیا۔ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب، جو مکہ میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، نے اپنی تقریر میں کنسرٹس اور تفریحاتی تقریبات میں نامحرم مرد و خواتین کے گھلنے ملنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم انہوں نے براہِ راست سعودی حکام پر کوئی تنقید نہیں کی تھی، خیال رہے کہ ان کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کا انگریزی اور عربی ٹوئٹر اکاو¿نٹ بھی ڈی ایکٹِویٹ ہوگیا تھا۔ ان کے اکاو¿نٹس سے کی جانے والی آخری ٹوئٹس حج کے حوالے سے تھیں، تاہم اس بارے میں قطعی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ انہوں نے خود کی تھیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کے قدامت پسند معاشرے میں کئی جدید اصلاحات متعارف کروائی گئیں ہیں، جس کے تحت خواتین کو عوامی اجتماعات میں شرکت کی اجازت کے لیے قوانین میں نرمی بھی کی گئی۔اس ضمن میں برطانیہ میں موجود سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن یحیٰی اسری کا الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حکام ہر اس شخص پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جو بااثر ہو اور سماجی اہمیت رکھتا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں وہ بھی شامل ہیں، جو خاموش ہیں یا جنہوں نے حکومتی سے وفاداری کا عہد کیا ہوا ہے اور وہ بھی ہیں جو حکومت اور اس کے اقدامات کو سراہتے ہیں، کوئی بھی محفوظ نہیں۔خیال رہے کہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر ہونے کے بعد سے جون 2017 سے اب تک درجنوں مساجد کے اماموں، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

عابد باکسر خود مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں

لاہور(و یب ڈیسک)شہبازشریف کیخلاف تہلکہ خیز بیانات داغنے والے عابد باکسر خود مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کی 2مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عابد باکسر عبوری ضمانتیں کرانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور مقدمات کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی گئیں ہیں پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کے خلاف حساس ادارے کے افسر کی بیوی کے قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں،عابدباکسر پر کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے کے بھی الزامات ہیں۔

عید کے تیسرے روز سیالکوٹ میں المناک ، خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 دوست جاں بحق

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے قریب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پکنک مناکر گجرانوالہ لوٹنے والے 4 دوست جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق گجرانوالہ سے بتایا گیا۔واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے راجوکے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار نوجوان حسن، روشن، معظم اور حسام زیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دوست شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسکہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق گجرانوالہ سے بتایا گیا ہے۔

”خان میٹر ڈاٹ کام “ وزیر اعظم خان پر نظر ر کھنے کی ایپ تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)’ہم ہمارے حکمرانوں کو ایوانوں میں لے تو آتے ہیں ووٹ دے کر لیکن آج تک ہم نے یاد نہیں رکھا کہ وہ کون سے وعدے کر کے ایوان میں آئے تھے اور کیا ایوان میں آنے کے بعد انھوں نے ان وعدوں کو پورا کیا‘۔ پاکستان کے ایک شہری سلمان سعید نے اس دلیل کے ساتھ ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کا نام ہے ’خان میٹر ڈاٹ کام‘۔ویب سائٹ کے تعارف میں انھوں نے اپنے آپ کو جمہوریت کا ایک ادنیٰ کارکن کہا ہے۔ ’خان میٹر‘ کے فیس بک پیج پر اپنے وڈیو بیان میں سلمان نے مزید کہا کہ ووٹروں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اگر حکمرانوں نے وعدے پورے کیے تو اس سے معاشرے کو کیا فائدہ ہوا اور اگر وہ وعدے پورے نہیں ہوئے اس کی کیا وجہ تھی۔ویب سائٹ بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ انھوں نے نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اور اب اس کو حاصل کرنا بھی ان کا کام ہے اور حکومت کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ویب سائٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ایک سو دنوں میں مختلف شعبوں میں کیے گئے وعدوں کا حساب رکھا جائے گا اور جوں جوں ویب سائٹ بنانے والوں کی نظر میں کوئی وعدہ پورا ہو گا اس کا اندراج ہو جائے گا۔ اب یہ ویب سائٹ کتنی قابل اعتبار اور غیر جانبدار ہو گی اس کا فیصلہ تو وقت کے ساتھ ہی ہوگا۔’خان میٹر‘ پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایک صاحب خان ذوالفقار نے لکھا کہ یہ تو پارٹی کی اپنی طرف سے بنائی گئی ویب سائٹ ہے جبکہ ان کے جواب میں وجیہ نے لکھا کہ اگر پی ٹی آئی نے خود بھی بنائی ہے تو اچھا اقدام ہے۔پھر جلال فدا نے لکھا کہ سو دن کے ایجنڈے کی تشریح انتہائی تنگ نظری سے کی جا رہی ہے۔ ستر سال کا گند ایک سال میں نہیں صاف ہو سکتا۔ ان کے جواب میں عثمان خلیل نے لکھا کہ ہم اس وعدے کو اس لیے سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیونکہ انھوں نے یہ وعدہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی ان وعدوں کو سو دن میں پورا ہونے کی توقع نہیں کرتا لیکن ان پر کام شروع ہونا چاہیے ان میں سے کم سے کم ستر فیصد پر۔