حج کے بعد جنرل باجوہ کی طارق جمیل سے گلے ملنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر مقبو لیت حاصل کر لی

مکہ (ویب ڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف پاکستانی عالم دین مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی ہے اور دونوںکی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔دونوں کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،یہ بھی دیکھا گیا کہ دونوں کے درمیان جب گفتگو ہورہی تھی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر ریکارڈنگ شروع کردی۔ آرمی چیف اس سے پہلے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے بھی ملے جنہوں نے آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی تھی اور اس کے بعد عشائیہ بھی دیاتھا۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماو¿ں کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہار اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آرمی چیف نے شکریہ اداکرتے ہوئے سعودی ولی عہد کیلئے پاکستان کی طرف نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔

9 ہزار روپے کلو سونے والی مٹھائی نے دھوم مچادی ، خریداروں کا جم غفیر امڈ آیا

لاہور (ویب ڈیسک)کیا آپ نے کبھی نو ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ملنے والی مٹھائی کھائی ہے؟ بیشتر لوگ تو اسے مذاق سمجھیں گے۔لیکن یہ بالکل سچ ہے اور آپ انڈین گجرات کے شہر سورت میں اتنی مہنگی مٹھائی کھا سکتے ہیں۔گجرات کو ویسے ہی ‘ہیروں کا شہر’ کہا جاتا ہے اور یہاں ‘گولڈن سویٹ’ بھی اب کافی معروف ہو گیا ہے اور کئی لوگ یہاں صرف اسی کی خاطر آتے ہیں۔رکشا بندھن یعنی راکھی کا تہوار آنے والا ہے اور لوگوں نے اس کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اس مہنگی مٹھائی خریدنے میں بھی بہت دلچسپی ہے۔روہن مٹھائی والا، جنھوں نے یہ مٹھائی تیار کی ہے، نے بی بی سی گجراتی سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘ہم نے پانچ مختلف طرز کی مٹھائیاں تیار کی ہیں جن کے لیے ہم نے اعلی ترین معیار کے اجزا استعمال کیے ہیں۔ اس میں سپین سے منگوایا ہوا زعفران استعمال کیا ہے اور کاجو کے 180 دانے استعمال کیے گئے ہیں۔’انڈیاسونے والی مٹھائی کا خیال دوکان کی سلور جوبلی کے موقع پر آیا۔روہن نے ان پانچوں مٹھائیوں کے نام بتائے جن میں کاجو کاری، نرگس پین، پستہ بادشاہ، ڈرائی فوڈ آو¿ٹ اور قیصر کنج شامل ہیں۔پھر ان سے پوچھا گیا کہ فی کلوگرام کسی مٹھائی کی قیمت نو ہزار روپے کیسے ہو سکتی ہے، تو روہن نے جواب میں بتایا کہ ‘اس مٹھائیوں پر سجاوٹ کے لیے لگائے جانے والے ورق خالص سونے کے ہیں جن کی وجہ سے قیمت بڑھ جاتی ہے۔’اس مٹھائی کی دکان کے باہر ہر وقت لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے۔روہن نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اس مٹھائی کو تیار کرنے کا خیال اپنی دکان کی سلور جوبلی یعنی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے آیا کہ اس موقع کو منانے کے لیے کچھ خاص کرنا چاہیے۔ تو میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی دکان کی سلور جوبلی سونے کی مٹھائی تیار کر کے منائی۔’

”عمران خان خود ہی اسمبلیاں توڑ دینگے “ منظور وسان کا نیا خواب

ؒٓلاہور (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں عمران خان کو ملنے والے مینڈیٹ سے لگ رہا ہے کہ وہ ڈھائی سال کے اندر استعفیٰ دے کر خود ہی اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اپنے آبائی گاو¿ں نواب وسان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان مضبوط حکومت بنانے کے لیے عوام سے بھرپور مینڈیٹ دینے کی اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاﺅس خالی کرنے کے اعلان پر تعجب نہیں ہوا، ان کا اعلان بہتر ہے لیکن وزیراعظم ہاو¿س کو وزیراعظم ہاو¿س ہی رہنے دیا جائے۔منظور وسان نے کہا کہ ہم سندھ کے گورنر ہاو¿س میں تاریخی میوزیم قائم کریں گے،جس میں سندھ کی ماضی کی حکومتوں کی یادگار قائم کریں گے اور سندھ کے ماضی کے سموں، سومرو،ارغون، ترخان اور دیگر حکمرانوں کے ادوار کی تاریخ کو اجاگر کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2018ءکے الیکشن میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی مل کر پیپلزپارٹی کو ہرانا چاہتے تھے لیکن سندھ کے عوام نے جی ڈی اے اور پی ٹی آئی سمیت تمام مخالف جماعتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا۔منظور حسین وسان نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا ہوگا، وہ جو کچھ کرنا چاہیں گے اس میں ا±ن کو مشکلات پیش آئیں گی اس لیے ان کو اپنی 5 سالہ مدت سے پہلے عوام کے پاس جانے کی ضرورت محسوس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی سندھ حکومت کو سب سے پہلے صوبے میں امن و امان، گڈ گورننس اور میرٹ پرتوجہ دینا ہوگی جبکہ زراعت ،تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کو اولین ترجیحا ت میں شامل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کھیت سے مارکیٹ تک پختہ سڑکوں کی تعمیر اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دینا ہو گی۔

عید کے تیسرے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری ،فیملیوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا ، قصائیوں نے جی بھر کے عوام کو لوٹا

لاہور ( ویب ڈیسک ) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور گھروں میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کا سلسلہ جاری رہا ،شام ہوتے ہی بچوں نے سیر و تفریح کے لئے پارکوں کا رخ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا ،بڑی عید کے تیسرے روز گوشت کی تقسیم کے بعد مزے مزے کے کھانے اور چٹ پٹی ڈشز بنانے کے لیے خواتین نے سارا دن باورچی خانوں میں گذارا جبکہ گھروں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید الاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگے دام وصول کرنے والے قصابوں نے عید کے تیسرے دوسرے دن جانور ذبح کرنے کے ریٹ گرا دیئے جبکہ قربانی کا گوشت جہاں عزیز و اقربا میں تقسیم ہوا وہیں مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا،قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے جبکہ اس سلسلہ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی انتظامیہ کو سختی کے ساتھ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر صفائی کے انتظامات گزشتہ برس سے بہتر ہونے چاہئیں،سالڈ ویسٹ کمپنیاں ،متعلقہ ادارے اورانتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے اور کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر کارروائی ہوگی۔دوسری طرف فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تیزی سے اٹھانے کے لئے عید صفائی مہم رات گئے تک زور و شور سے جاری رہی ،فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 3 ہزار ویسٹ ورکرز عید کے دوسرے روز بھی گلی محلوں میں سرگرم عمل رہے۔کمشنر لاہورڈویڑن ڈاکٹر مجتبی پراچہ کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے روز بارش کے باعث کچھ علاقوں میں صفائی کا کام تھوڑی دیر کیلئے متاثر ہوا تھا تاہم ہر جگہ سے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھوائیں گے اور کام کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے پہلےدن صفائی کا بہت پھیلاوتھا تاہم عید کے دوسرے روز اس میں مزید بہتری آئے ہے ،تمام شہروں میں صفائی آپریشن کو مکمل کامیاب بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ساڑھے چھ ہزار ٹن ویسٹ کو اکٹھا کر کے منتقل کیا جا رہا ہے،یو سی سطح پر 4 سے 6 گاڑیاں آلائشوں کو منتقل کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں،لاہور میں314 کولیکشن سنٹرز سے بغیر کسی تعطل کے ویسٹ کو انتظامیہ اٹھوا رہی ہے،صفائی آپریشن مکمل صفائی تک جاری رہے گا،انتظامیہ پر عزم ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے بھی اس حوالے سے اندرون شہر کی تنگ اور چھوٹی گلیوں کا موٹر سائیکل پر دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈیبلیو ایم سی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ دوسری طرف عید کے دوسرے دن لاہور کے ہسپتالوں میں فوڈ پوائزنگ ،ہائی بلڈ پریشر اور معدے کی تیزابیت کی وجہ سے عید کے دوسرے دن 3 ہزار سے زائد مریض لائے گئے جبکہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ چٹ پٹے ،مصالحے دار اور زیادہ تعداد میں کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔

سابق نا اہل وزیراعظم کے اہلخانہ اڈیالہ میں آج ملاقاتیں کرینگے

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہل خانہ کی ملاقات کے لیے آج کا وقت دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے شریف خاندان کے 19 افراد نے درخواست دی تھی اور اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کر دیا۔اڈیالہ جیل میں جمعرات قیدیوں سے ملاقات کا دن مخصوص ہے اور اسی روز شریف خاندان کے افراد سمیت لیگی رہنما نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔عید کی تعطیلات کے باعث شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکا تاہم شریف خاندان کے افراد کی جانب سے جمعہ کے روز ملاقات کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تو سیکیورٹی فورسز نے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لیتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا جہاں وہ اب بھی قید ہیں۔

آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ، آئندہ کے لائحہ عمل کا بڑا کھڑاک متوقع ، اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس آج(جمعہ کو) طلب کر لیاجس کے لئے تمام وزراءکوکابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں حکومت کی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم کل دفتر خارجہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعظم کو عالمی و علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

سمندر کا پانی سرخ ہونے کے حقائق سامنے آگئے

ایڈن برگ(نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع جزائر فارو میں وہیل مچھلیوں کے شکار کی تصاویر نے ماحولیات اور تحفظ اور حیوانات کے دفاع کے کارکنان میں ایک بار پھر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے ۔جزائر فارو ڈنمارک کے تحت ایک خود مختار یورپی ریاست ہے تاہم وہ ڈنمارک یا یورپی یونین کے قوانین کی پابند نہیں، تصاویر میں درجنوں وہیل مچھلیاں اس ساحل سمندر پر پڑی ہوئی نظر آرہی ہیں جہاں ان کو ہلاک کیا گیا اس جگہ کا پانی مچھلیوں کے خون کی وجہ سے سرخ ہوگیا ہے ۔ یہ کارروائی ان قانونی کارروائیوں کی ہی کڑی ہے جو ہر سال موسم گرما میں ان جزائر میں دیکھنے میں آتی ہے ۔جزائر فارو نے ایک بیان میں کہا کہ وہیل مچھلیوں کا شکار اس کے شہریوں کی طرز زندگی کا حصہ ہے ، یہ کوئی تفریحی عمل نہیں، وہیل مچھلی کا گوشت قومی سطح پر غذائی نظام کا ایک اہم جز تھا اور رہے گا، بیان کے مطابق وہیل مچھلیوں کا گوشت مقامی آبادی میں جس کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے ، اس میں تقسیم ہوجاتا ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جاتا۔

 

کیرالہ میں سیلاب سے بد ترین تباہی ، پاکستان نے مدد کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی ریاست کیرالا میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے تعاون کی پیش کش کر دی۔عمران خان نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ہم اپنی دعائیں اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں جو بھارت کی ریاست کیرالا میں سیلاب سے تباہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی انسانی تعاون کے لیے تیار ہیں جس کی ضرورت پڑے۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں مون سون کی بارشوں کے طویل سلسلے کے بعد سیلاب سے متاثرہ 13 لاکھ سے زائد افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کم ازکم 420 افراد جاں بحق اور لاپتہ ہیں۔قبل ازیں بھارتی حکومت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین ے لیے 100 ملین ڈالر امداد کی پیش کش کو ٹھکرایا تھا جس کے بعد کیرالا کے مقامی حکام نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کیرالا انتظامیہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر مشتعل تھی۔کیرالا سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے تاحال 50 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد کیمپوں میں پناہ لے رہی ہے جبکہ متاثرین میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ریاست بھر میں اب تک 10 لاکھ 28 ہزار افراد 3 ہزار 200 ریلیف کیمپوں میں موجود ہیں۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے 17 اگست کو جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے ہنگامی امدادی مرکز کے مطابق رواں سال جون میں مون سون سیزن کے آغاز سے سات ریاستوں میں 800 لوگ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کیرالا میں 247، اتر پردیش میں 190، مغربی بنگال میں 183، مہاراشٹرا میں 139، گجرات میں 52، آسام میں 45 اور ناگالینڈ میں 11 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں جون سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ ستمبر میں اختتام پذیر ہوتا ہے، بارشیں ملکی زراعت کے لیے تو سودمند ہیں لیکن دوسری جانب شدید تباہی کا باعث بھی بنتی ہیں جس سے ہر سال ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔نئی دہلی (نیااخبار رپورٹ) کیرالہ میں سیلاب سے تباہی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔ اس میں انسانی ہاتھ ملوث ہے۔ لہٰذا پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کو تنبیہ ہے کہ ماحولیات کو خطرے کے باعث بڑے بڑے ڈیم فوری بنانا ہوں گے۔ بھارتی مصنفہ ارندوتی رائے نے لکھا کہ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے دور میں پہاڑوں اور ساحلی علاقو کو سب سے پہلے قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ناگہانی آفتوں میں شدت اور تیزی آئے گی۔ کیلی مورنیا جل رہا ہے‘ کیرالہ ڈوب رہا ہے‘ ہماری دھرتی پہاڑوں اور سمندر کے درمیان سینڈوچ ہے۔ ہم مزید خطرے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ مادھیوو کمیٹی رپورٹ میں خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر حکومت نے بدعنوان سیاستدانوں‘ کاروباری حضرات اور صنعتکاروں کی طرف سے منصوبہ بندی کے بغیر بننے والے ترقیاتی پروگراموں پر قابو نہ پایا تو ایسا منظر پیدا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا یا کہ آج کیرالہ تو کل گوا اس خطرے سے دوچار ہوگا کیونکہ کان کنی کے لئے جنگلات کے کٹاﺅ‘ امیروں کے لئے غیرقانونی سیرگاہوں کی تعمیرات کے باعث نکاسی آب کے قدرتی راستے بلاک ہوگئے ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کے قدرتی نظام کی تباہی اور ڈیموں کی بدنظمی کیرالہ کی تباہی میں بڑا ہاتھ ہے۔

 

آم کھانے کے شوقین افراد کیلئے مقابلے

لاہور(نیٹ نیوز)آم جسے پھلوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے ، سب کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے اور لوگ اسے طرح طرح سے کھا کر اپنا شوق پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔چین میں بھی سالانہ میلہ سجایا گیا جہاں لاتعداد افراد موسم گرما کی سوغات سے لطف اندوز ہونے پہنچے اور مزیدار آم کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا ۔مقابلے میں شرکا نے دو منٹ میں زیادہ سے زیادہ آم کھانے کیلئے خوب جان لگائی تاہم ایک منچلہ تو سب سے زیادہ تیزرفتار نکلا جس نے 1.5کلو گرام کے آم صرف دو منٹ میں ہڑپ کر لئے اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

وائی فائی سے خفیہ خانوں میں چھپا اسلحہ اور بم پکڑنا آسان

اوٹاوا(نیٹ نیوز) سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ خفیہ خانوں میں چھپائے گئے آتشیں مواد، اسلحے اور بموں کو وائی فائی سگنلز کے ذریعے با آسانی ڈھونڈا جاسکتا ہے ۔کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے انجینئروں نے سائبر سکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس IEEE 2018 میں ایک تحقیق پیش کی جس میں وائی فائی کے ذریعے سفری سوٹ کیس اور ڈبوں میں خفیہ طور پر چھپائے گئے آتشیں مواد کو پکڑنے کا نظام متعارف کروایا گیا تھا، سائنسدانوں نے اس پراجیکٹ کو وائی فائی ویپن ڈٹیکشن سسٹم کا نام دیا ہے جسے 15 سے زائد دھاتوں اور مادوں پر استعمال کیا گیا اس نظام نے بیگز میں چھپے خطرناک مواد کا 99 فیصد درست طریقے کیساتھ پتا لگایا۔ اس سسٹم کو امیگریشن کاونٹرز پر نصب کیا جا سکے گا جس سے کم افرادی قوت اور سی سی ٹی وی کیمروں کے بغیر ہی آتشیں مواد کو پکڑا جا سکے گا۔ توقع ہے کہ جلد ہی کچھ مزید جدید اور ضروری ترامیم کے بعد یہ ٹیکنالوجی عام عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔