عمران نے سادگی اور کفایت شعاری پر عملاً کام شروع کر دیا ، معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان نے عید کی چھٹیوں میں بھی دفتری امور دیکھنے کا بہت اچھا فیصلہ کیا، بڑی خوشی ہو گی۔ ورنہ ہمارے ہاں تو محکمہ تعلیم کی نوکری ایسی ہے کہ سال میں 3 مہینے چھٹیاں ہوں گی اور تنخواہ بھی پوری ملے گی۔ سارا سال چھٹیاں ہی ختم نہیں ہوتیں۔ دہشتگردی کے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کے 60 سے 65 ہزار افراد کی دہشتگردی میں جانیں نہ گئی ہوں۔ آرمی، پولیس و رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ اگر سہولت کاروں کو پکرا جائے تو دہشتگردی ہو ہی نہیں سکتی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکن سی آئی اے نے لاہور میں ”سنگل نائٹ آپریشن“ کرنا تھا، اس کی ریہرسل کیلئے لاہور میں 400 آدمیوں کیلئے گھر یا فلیٹس ایک رات کیلئے کرائے پر لینے تھے، انہوں نے ایک رات میں کیا کرنا تھا یہ معلوم نہیں۔ البتہ پاکستان کی ایجنسیوں نے یہ تسلیم کیا ہے۔ یہ”سنگل نائٹ آپریشن“ ہونا تھا اس کے شواہد موجود ہیں۔ دہشتگردی ہو ہی نہیں سکتی جب تک کوئی سہولت کار نہ ہو۔ عام آدمی کا فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھے اور سہولت کاروں کو پکڑوائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈیا سے مذاکرات کرنے کی دعوت ملی ہے لیکن بھارتی ذرائع نے تردید بھی کی ہے۔ یہ اخبار میں چھاپا ہے۔ نریندر مودی اگر جاتی امراءمیں جا کر نوازشریف کو گلے لگاتا ہے تو کوئی بات نہیں ہوتی لیکن اگر آرمی چیف سے ایک وزیراعظم کے مہمان بھارتی سکھ کو گلے لگایا تو اس پر بھارت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبار میں ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی کا بیان پڑھا ہے جس نے کہا کہ عمران خان تم نے ااواز دی میں آ رہا ہوں۔ واضح کر دوں کہ خود عمران خان نے کہا تھا کہ ضروری نہیں کہ سب اپنی نوکریاں چھوڑ کر جائیں۔ انہوں نے یہ کہا ہے کہ جو آ سکتے ہیں وہ آ جائیں ورنہ اپنا پیسہ پاکستانی بینکوں میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خبریں چھپی ہیں کہ عمران خان کے حق میں انٹرنیٹ پر 85 لاکھ لوگوں نے کلک کیا۔ نواز شریف کو 28 لاکھ لوگوں نے کلک کیا۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری تقریب میں 92 لاکھ، یوسف رضا گیلانی کی تقریب میں 72 لاکھ اور عمران خان کی تقریب میں صرف 50 ہزار روپے خرچہ ہوا ہے۔ عمران کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے جو دعوے کیے تھے ان کی بہت ساری باتوں پر عمل شروع ہو گای ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات کی نئی وزارت بہت زبردست ایشو پر ہے۔ ملک میں رواج ہے کہ جو کالم نویس حکومت وقت کے حق میں لکھتا ہے اس کو بڑے بڑے عہدے وتنخواہ دی جاتی ہے۔میں ایک خاتون کالم نویس کو الگ کیا ہے 16۔ 17 سال سے وہ ہمارے ہاں کام کر رہی تھی لیکن مجھے پتہ چلا کہ وہ ایک سرکاری ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں اور ان کے زیادہ تر کالم صوبائی حکومت کے حق میں لکھے جاتے تھے۔ جن میں حکومت کی مداح سرائی کی جاتی تھی۔ ہر اخبار میں ایسے خوش آمدی لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل میں سے پی ٹی وی کی فس جلد ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہونے والی ہے۔ 35 روپے سرکاری ٹی وی کی فیس اس وقت لی جاتی تھی جب کوئی اور ٹی وی نہیں تھا پی ٹی وی میں سب سے زیادہ نکمے، نالائق لوگ موجود ہیں جو گھر بیٹھے بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں سرکاری ٹی وی کی حکومت کی جانب سے گراف بھی ملتی ہے 21 نجی چینل میں ان کو کوئی گرانٹ نہیں ملتی۔ حکومت کو چاہئے کہ پی ٹی وی کی نجکاری کرے، اس کی ضرورت کیا ہے۔ صدارتی انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اعتزاز احسن پر نون لیگ متفق ہو جاتی ہے تو کافی امکانات تھے کہ ان کا امیدوار جیت جاتا۔ آپس کی لڑائی کی وجہ سے دونوں یہ بھی بازی ہار رہے ہیں۔ ذاتی خواہش تھی کہ اپوزیشن تگڑی ہو جو حکومت کے غلط راستوں میں رکاوٹ بنے۔ اپوزیشن کا غیر مضبوط ہونا سسٹم کیلئے اچھی بات نہیں۔ پی پی و نون لیگ دونوں کو مل کر اپوزیشن کرنی چاہئے۔

 

پریانکا کی منگنی بالی ووڈ ستارے نہال

لاہور (نیااخبار رپورٹ) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی زندگی کیلئے بالی ووڈ ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منگنی کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کے ساتھی اداکار اور ان کے دوست رنویر سنگھ نے پریانکا اور نک کو ان کی آنے والی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار ہرتیک روشن نے بھی پریانکا کو مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ نے خوبصورت ایموجی کے ذریعے پریانکا کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ نامور اداکارہ بپاشا باسو نے پریانکا اور نک جونز کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونم کپور، ملائکہ اروڑا، شردھا کپور، ایشا گپتا اور ورون دھون نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ پریانکا کی چھوٹی بہن اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے روکے کی رسم کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا کو مبارکباد دی۔ اداکارہ پریتی زنٹا نے پریانکا اور نک کو ٹویٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ”پریانکا اور نک کو زندگی کے نئے سفر کے لیے بہت مبارکباد، میری دعا ہے کہ آپ دونوں کی زندگی میں محبت، خوشیاں ہمیشہ رہیں اور آپ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں۔“

ستاروں کی جانب سے عیدالاضحیٰ مبارک

لاہور (ویب ڈیسک)عید الضحیٰ کی تیاریاں کئی دنوں سے جوش و خروش سے جاری تھیں، اور ا?ج پورے پاکستان میں عید قربان منائی جارہی ہے۔اس دوران جہاں لوگ اللہ کی راہ میں قربانی کررہے ہیں وہیں ایک دوسرے کو مبارک باد دینے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔اور اس ہی حوالے سے ہمارے پسندیدہ ستارے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دینا نہیں بھولے۔انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ پیار بھرے پیغامات بھی دیے۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک تصویر کے ذریعے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔اداکار احسن خان نے بھی انسٹاگرام پر عید کی مبارکبا ایک تصویر کے ساتھ دی۔ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھی عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر بھارتی فنکار بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔اداکارہ کرشمہ تنا نے فینز اور ان کی فیملی کو عید مبارک کہا۔جبکہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس موقع پر اپنے مداحوں کو لیے دعا گو رہیں۔ارجن رامپال نے عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزیدار کھانے کھانے کا ذکر بھی کیا۔امریکی فیشن ماڈل جی جی ہدید نے بھی تمام منانے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

مردان : جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

مردان (ویبڈیسک) عید کے پر مسرت موقع پر مردان میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد دو گروپوں میں جانور قربان کرنے کے معاملے پر تنازعہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ عداوت تھی، آج صبح بھی دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں قریب سے گزرتا ہوا ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

عیدالاضحی پر منفرد کلیجی ناشتہ

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ پر ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرتا ہے جس کے بعد وہ خوش اسلوبی سے گوشت کو غریبوں اور مسکینوں سمیت رشتہ داروں میں تقسیم کرتا ہے اور یوں عید قرباں منائی جاتی ہے۔قربانی کا فریضہ ادا ہونے کے بعد جہاں مرد حضرات گوشت بنوانے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہوتے ہیں وہیں خواتین کچن میں ناشتے کی تیاری کرتی ہیں اور بڑی عید پر ہر گھر میں ہی کلیجی کے ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جانور قربان کر کے سب سے پہلے کلیجی والا حصہ بنا کر خواتین کو دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ لذیذ اور ذائقے دار کلیجی جلد تیار کر دیں۔یوں تو ہر بڑی عید پر روایتی طریقے سے کلیجی پکائی جاتی ہے لیکن کیوں نا اس دفعہ منفرد تراکیب سے کلیجی تیار کی جائے اور دستر خوان کی رونق بڑھائی جائے۔تو آئیے جانتے ہیں بار بی کیو کلیجی اور ہرے مصالحے کی کلیجی بنانے کی تراکیب۔
باربی کیو کلیجی:
اجزائ:
کلیجی
سرکہ۔۔۔۔۔۔4 سے 5 کھانے کے چمچ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 کپ
ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیرھ کھانے کا چمچ
ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاو¿ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائےکا چمچ
کٹی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاو¿ڈر۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
بھنا ک±ٹا ہوا زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
تلی ہوئی پیاز۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ
لیمو رس۔۔۔۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
دہی۔۔۔۔۔۔۔1 پاو¿
نمک۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔لمبی کٹی ہوئی
موٹی مرچیں۔۔۔۔۔۔2 سے 3
ہرا دھنیہ۔۔۔۔۔3 سے 4 لڑی
کوئلہ۔۔۔۔۔۔۔1 چھوٹا ٹکڑا
ترکیب:
سب سے پہلے کلیجی صاف کریں اور اس میں سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد اسے ا±بال لیں اور پھر چھلنی میں چھان کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔پھر 1 کپ تیل میں 1 درمیانی پیاز ڈال کر تلیں، اسے نکال کر ٹرے میں ڈال کے سوکھائیں اور پاو¿ڈر بنالیں۔پھر پیاز والے بچے تیل میں کلیجی ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے خوب بھونیں جب کلیجی سے بساند نکل جائے تو اس میں ہلدی، گرم مصالحہ، بھنا کٹا ہوا زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ پاو¿ڈر، لیموں کا رس اور نمک حسب ذائقہ شامل کرکے مکس کریں پھر دہی میں تلی پیاز پاو¿ڈر ملا کر کلیجی میں ڈال دیں اور اسے درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب تک کہ تیل الگ نہ ہوجائے۔بعد ازاں کوئلے کا ٹکڑا جلا کر ایک روٹی کے حصے میں رکھ کر اسے کلیجی کے اندر رکھ دیں اور 5 سے 7 منٹ تک باریک آنچ پر ڈھکن ڈھک دیں۔ اسموک ہوجائے تو کلیجی کو ڈش میں نکالیں اور اس پر ادرک، دھنیا سمیت مرچیں گارنش کرکے دسترخوان پر پیش کریں۔
ہرا مصالحہ کلیجی:

اجزاء:
کلیجی۔۔۔۔۔۔۔۔1 کلو
ادرک لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔6 سے 8 عدد
کالی مرچ ثابت۔۔۔۔۔10 سے 8 عدد
ہرا دھنیہ۔۔۔۔۔۔1 گٹھی
ہلدی۔۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
زیرہ بھنا پسا ہوا۔۔۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاو¿ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
لیموں۔۔۔۔۔۔۔2 عدد رس نکلا ہوا
ترکیب:
سب سے پہلے کلیجی صاف کریں اور اس میں سرکا لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد اسے ا±بال لیں اور پھر چھلنی میں چھان کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔ہری مرچیں، کالی مرچیں اور ہرا دھنیہ تھوڑا پانی ڈال کر گرینڈ کر کے ہرا مصالحہ پیسٹ بناکر رکھ لیں۔پھر سب سے پہلے ایک پین میں گھی، کلیجی اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر کلیجی کو خوب بھونیں تاکہ بساند نکل جائے۔ پھر اس میں ہرا مصالحہ شامل کریں اور اسے درمیانی آنچ پر بھوندیں پھر اس میں زیرہ، ہلدی، گرم مصالحہ اور نمک حسب ذائقے ڈالیں جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس کے بعد دسترخوان کی زینت بنائیں۔

کوئی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی قوم قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد خود کو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے، اس کا مقصد اپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لئے قربان کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضہ ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں معاشی طور پر پیچھے رہ جانے والوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

صحت مند عید الاضحیٰ کے لیے مفید ٹپس

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ وہ موقع ہوتا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے نام پر جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔قربانی کا گوشت ضرورت مندوں، رشتے داروں اور دیگر میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے اور خود بھی مختلف پکوانوں کی شکل میں اسے مزے لے کر کھایا جاتا ہے۔
تاہم عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ضروت ہوتی ہے۔طبی ماہرین یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کا لذیذ گوشت اعتدال سے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
گوشت ٹکڑے کرتے ہوئے احتیاط
مگر گوشت کے ٹکڑے کرتے وقت پلاسٹک کے دستانے ہاتھوں پر ضرور چڑھا لیں تاکہ اگر گوشت یا خون میں کسی قسم کا وائرس (عام طور پر کانگو) ہو تو اس سے بچا جاسکے، ویسے یہ وائرس گوشت پکنے پر ختم ہوجاتا ہے۔
زیادہ نہ کھائیں
اسی طرح گوشت کو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے معدے میں تیزابیت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔یہ تیزابیت ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، دل اور ہیپاٹائٹس کے شکار افراد کے لیے زیادہ بڑے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔ مصالحے دار پکوان پر کولا مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
چہل قدمی کریں
اگر گوشت دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہوجائے تو پھر کچھ دیر کے لیے تیز چہل قدمی کے لیے ضرور وقت نکال لیں تاکہ معدے کو مناسب طریقے سے کام کرسکے اور کھانا ہضم ہوسکے۔
کھانے کا وقت مقرر کریں
عید جیسے مواقعوں پر اکثر افراد کھانے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے، حالانکہ جو معمول روزمرہ کا ہو اس کو عید کے دوران بھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کیونکہ اس کے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
گوشت اچھی طرح پکائیں
قربانی کے گوشت کو اچھی طرح پکانا مت بھولیں کیونکہ گوشت کو مناسب طریقے سے نہ بھوننا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح باربی کیو بناتے ہوئے گوشت کو بہت زیادہ نہیں جلائیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایسے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک ہوسکتے ہیں۔
کھانے کے درمیان وقفہ
دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہئے، تاکہ گوشت کو ہضم ہونے کے لیے مناسب وقت مل سکے۔
گوشت کے ساتھ سبزیوں کو مت بھولیں
اگر تو آپ عید پر قبض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال ضرور کریں، جبکہ گوشت کے پکوانوں کے ساتھ سلاد کو لازمی رکھیں۔

گوشت گلانے کے ٹوٹکے

لاہور (ویب ڈیسک)عید الاضحیٰ کے سب ہی مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں پکوان تیار کیے جائیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ گوشت تیزی سے گلایا جائے۔مگر اکثر اس میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر گوشت کو فریز کیا گیا ہو اور پھر پکانے کے لیے استعمال کیا جائے۔
تو درج ذیل میں گوشت کو جلد گلانے میں مددگار ٹوٹکے جانیں جو فوری مدد کرتے ہیں۔
نمک
سمندری نمک کو گوشت پر اسے پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے چھڑکیں، یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔
چائے
چائے میں ٹینن نامی نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر گلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسٹرونگ سیاہ چائے کے ایک یا 2 کپ لیں، انہیں ٹھنڈا کرکے گوشت کو میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کریں۔
ترش عرق یا سرکہ
ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھاتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کو استعمال کریں، جبکہ سرکے میں سیب کا سرکہ بہترین ہے مگر عام سفید سرکہ بھی مدد دے سکتا ہے۔
ٹماٹر کی چٹنی یا مصالحہ
ٹماٹر میں بھی تیزابیت ہوتی ہے اور اس کی چٹنی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
کولا
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر گوشت کو کولا (ڈائیٹ نہ ہو) سے بھی میری نیٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کم از کم آدھے گھنٹے تک گوشت کو کولا میں میری نیٹ کریں، اس میں موجود تیزابیت اس حوالے سے مدد دیتی ہے۔
ادرک
ادرک میں موجود انزائمے قدرتی طور پر پروٹین بریک ڈا?ن کرتے ہیں اور اسی وجہ سے گوشت کو جلد گلانے میں مدد ملتی ہے۔
کافی
کافی کی کچھ مقدار کو تیار کریں، اسے ٹھنڈا کرکے گوشت گرل کرنے سے 24 گھنٹے پہلے اس میں میری نیٹ کریں۔
کچی انجیر یا پپیتا
یہ تو لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہے کہ گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا مددگار ہوتا ہے جبکہ کچی انجیر بھی بالکل اسی طرح کام کرتی ہے۔

عید الاضحیٰ پر مقامی سینما میں پاکستانی فلموں کا راج ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی سینماو¿ں میں تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔بڑی عید پر مقامی سینماو¿ں میں بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“، حمزہ علی عباسی اوراحد رضامیر کی ”پرواز ہے جنون“اورفہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم”لوڈ ویڈنگ“شامل ہے۔جوانی پھر نہیں آنی 2۔اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی، ماورا حسین، کبریٰ خان، عظمیٰ خان جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“عیدالاضحیٰ پر سینما کی زینت بنے گی۔ یہ فلم 2015 میں ریلیز ہوئی فلم”جوانی پھر نہیں آنی“کا سیکوئل ہے جس کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار ندیم بیگ نے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکا ہے۔
لوڈویڈنگ
عید الاضحیٰ پر دوسری بڑی فلم ”لوڈویڈنگ“ریلیز ہورہی ہے، جس میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کے لیے تیار ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایت میں بننے والی فلم”لوڈویڈنگ“کی کہانی پنجابی لڑکے راجا(فہد مصطفیٰ)اور میرب(مہوش حیات)کے درمیان محبت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹریلر اور گانے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ شائقین شدت سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں۔
پرواز ہے جنون
فلمی شائقین جس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اور ہانیہ عامر کی فلم”پرواز ہے جنون“ ہے۔ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کا کردار نبھارہے ہیں فلم میں ان تینوں کرداروں کے درمیان لو ٹرئی اینگل دکھایا گیا ہے۔ فلم”پرواز ہے جنون“میں پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔

ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الل? کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عید کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے، صدرصدر ممنون حسین نے عیدالاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں،وزیراعظموزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں اپنے تمام تر مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں، ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے، ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔مسلح افواج کے سربراہان کی مبارک باد.چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ا?ئی ایس پی ا?ر کے مطابق ا?رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور ترقی عطا کرے۔