ماہرہ خان کی مردمداحوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت

لاہور(شوبز ڈیسک) مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی ایئرپورٹ پر مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی ، خواتین اور بچے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306کے ذریعے لاہور آرہی تھیں کہ کراچی ایئرپورٹ انہیں دیکھ کر مرد اور خواتین مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو گئی اور ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کی جس پر ماہرہ خان نے خوش دلی کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں تاہم انہوں نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی۔اس دوران اذان ہوئی تو ماہرہ خان نے احتراماً سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا جس پر ان کے مداح حیرت سے انہیں دیکھنے لگے۔

 

کترینہ کیف فلم ”بھارت“ کی عکس بندی کے بعد لندن پہنچ گئیں

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ”بھارت“ کے مالٹا شیڈول کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد لندن پہنچ گئیں، جہاں وہ فلم کے اگلے شیڈول کے شروع ہونے تک رہیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف اور سلمان خان فلم ”بھارت“ کی عکس بندی مالٹامیں کر رہے تھے جو مکمل ہونے کے بعد سلمان خان بھارت آگئے اور کترینہ کیف نے لندن کا رک کر لیا جہاں وہ فلم کے اگلے شیڈول کے شروع ہونے تک رہیں گی ۔ کترینہ کیف نے اس موقع پر بنائی گئی مونو گرام وڈیو بھی انسٹاگرام پر جاری کی ہے۔

 

سونم کپور فلم ”دی زویا فیکٹر“ کی عکسبندی میں مصروف

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ود اداکارہ سونم کپور نے فلم ”دی زویا فیکٹر“ کی عکس بندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور نے فلم ”دی زویا فیکٹر“ کی عکس بندی شروع کر دی جبکہ سلمان دولقیر رواں ہفتے کے آخر میں عکس بندی شروع کریں گے۔ فلم میںسونم کپور اشتہاری مہمات کی ماہر کا جبکہ سلمان دولقیر بھارتی کرکٹ کے کپتان کا کرداراد اکر رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں سونم کپور سلمان دولقیر اور سنجے کپور شامل ہیں۔ فلم کی کہانی انوجا چوہان کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدیات کار ابھیشیک شرما ہے جو آئندہ سال سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایشوریا کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام کرنے سے انکار

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کی وجہ سے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے نے بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی۔ایشوریا رائے کو ا±س وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ا±ن کے سامنے سنجے لیلا بھنسالی اور ابھیشیک بچن کی فلم کے درمیان انتخاب کرنا پڑا لیکن انہوں نے دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہدایتکار انوراگ کاشیاب کی فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم ’گلاب جامن‘ میں ایشوریا اور ابھیشیک 8 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ خاص بات یہ ہے کہ دونوں اداکار فلم میں ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت اور باجی راو¿ مستانی‘ میں بھی کام کرنے سے معزرت کر چکی ہیں۔

 

پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا‘ عدنان صدیقی

لاہور(شوبزڈیسک)ٹی وی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں عدنان صدےقی نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں‘ فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمون کی ریلیز سے سینما انڈسٹری کی ترقی ہوئی ہے ۔ ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کیساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہی کہ بھارتی فلموں کو بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

 

مودی کے ہوتے پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہونگے: عابدہ حسین عامر لیاقت نے بیان دیا تھا میری کوئی اوقات نہیں، ووٹ پی ٹی آئی کو پڑا: حامد الحق مغرب کمزور ممالک کو اپنا غلام سمجھتے ہیں: امین شہیدی :نیوز ایٹ سیون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حامد الحق نے کہا ہے کہ عامر لیاقت الیکشن کے بعد بیان دیا تھا کہ میری کوئی اوقات نہیں ارا ووٹ پی ٹی آئی کی وجہ سے پڑ ا ہے۔تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں عامر لیاقت بھی باقی ایم این ایز کی طرح ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت شاید خود کو بہت زیادہ پسندیدہ شخصیت سمجھتے ہیں اگر وہ تحریک انصاف کی چھتری کے نیچے نہ ہوتے تو صدیوں میں بھی ایم این اے نہ بن پاتے۔فضل الرحمان کو بھی سوچنا چاہئے انہوں نے کشمیر کمیٹی کےلئے کیا ہی کیا ہے۔ مذہبی سکالر علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں بزرگ ہستیوںکی حرمت کی پامالی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے۔مغربی ممالک کمزور اور معاشی طور پر اپاہج ملکوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔دین ان کے اثرو رسوخ کی راہ میں رکاوٹ ہے ا س لئے دینی اقدار کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اس لئے مغرب اسلام کے خلاف سازشیں کرتا ہے۔نبی کریم کے تقدس کا دفاع صرف پاکستان کا نہیں تمام مسلمانوںکا فریضہ ہے۔ ہمیں نیدر لینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔سعودی عرب والے حرم کا کمایا پیسہ کھاتے ہیں لیکن نبی کریم کی حرمت پر حملہ ہوا حرم کی حرمت پر حملہ ہوا لیکن سعودی نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔سابق سفیر عابدہ حسین نے کہا ہے کہ جب تک نریندر مودی بھارت کا وزیراعظم ہے پاکستان اورہندوستان کے تعلقات میں کوئی خاص بہتری نہیں آئے گی میں اس حوالے سے کوئی زیادہ پرامید نہیں۔البتہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

میڈیا بارے نئی قانون سازی کیلئے مشاورت کی جائے: سی پی این ای عارف نظامی‘ امتنان شاہد اور ڈاکٹر جبار خٹک کا نئی پیمرا پرر دعمل

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے میڈیا سے متعلق اداروں کو تحلیل کر کے ”پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے ایک نئے ادارے کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کی قانون سازی اور بنیادی فیصلہ سازی کے لئے ایڈیٹروں، صحافیوں اور ناشرین سمیت متعلقہ فریقوں سے مشاورت کو انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بدنام زمانہ پریس اینڈ ریگولیشن آرڈیننس کی منسوخی کے لئے سی پی این ای، پی ایف یو جے، جمہوریت پسند سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کی ایک طویل جدوجہد رہی ہے کیونکہ میڈیا کے لئے امتیازی قوانین بنانے کو ایک غلط طرز عمل سمجھا جاتا ہے۔ سی پی این ای کا واضح مو¿قف ہے کہ میڈیا کے لئے امتیازی قوانین کی ضرورت نہیں اور میڈیا کو عام قوانین کے تحت ہی اپنا کام کرنے دیا جائے۔ علاوہ ازیں اس حقیقت کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل سمیت میڈیا کی ہر کیٹیگری کے اپنے مخصوص مسائل، نوعیت اور طریقہ کار ہوتے ہیں، کسی بھی ایک قانون کے تحت میڈیا کی ہر کیٹیگری کو ہینڈل کرنا زمینی حقائق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہوگا۔ سی پی این ای کے جاری کردہ ایک ہینڈ آو¿ٹ کے مطابق سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگرچہ میڈیا کی آزادی کچھ زیادہ مثالی نہیں ہے تاہم موجودہ محدود آزادیاں بھی پاکستان کے عوام اور خصوصاً جمہوریت پسند سیاسی کارکنوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے مرہون منت ہیں اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کے آئین میں اظہار، آگہی اور اطلاعات تک رسائی کے حقوق کو پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے آئین میں ان کی بجا آوری کی ضمانت دی گئی ہے جس کے تحت ان بنیادی حقوق کی تکمیل اور بجاآوری تمام ریاستی اور حکومتی اداروں اور ان کے اہلکاروں کا بنیادی فریضہ ہے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ میڈیا کی ریگولیشن کے نام پر میڈیا کو کنٹرول کرنے کے عزائم پر مبنی کسی بھی قانون اور اقدام کو پاکستان میں کبھی بھی پذیرائی، مقبولیت اور حمایت نہیں ملے گی۔ سی پی این ای کا مو¿قف ہے کہ پاکستان میں میڈیا سے متعلق قوانین کو آئینی تقاضوں اور عوامی امنگوں کے عین مطابق اسے مزید بہتر کرنا اگرچہ وقت کا تقاضا ہے تاہم کسی بھی قسم کے فارمولے، فیصلے یا قوانین بنانے سے قبل متعلقہ فریقوں کی مشاورت انتہائی ضروری اور ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں 18 ویں ترمیم کے تقاضوں کے تحت اطلاعات کا سبجیکٹ صوبوں کے حوالے کرنا ہی انتہائی قابل ستائش قدم ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈیموں کی تعمیر ،پاک بھارت آبی مذاکرات ناکام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے چناب پر پکل ڈل اور لوئیر کلنائی منصوبے پر پاکستان کے اعتراضات مسترد کردیئے ہیں۔ پاک بھارت آبی تنازعہ پر انڈس واٹر کمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ بات چیت کی اندرونی ہانی سامنے آگئی ہے۔ بھارت نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔پاک بھارت آبی تنازع پر انڈس واٹر کمشنرز کے مابین وفود کی سطح پر دو روزہ مذاکرات نیسپاک ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوئے۔ پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے پاکستانی ٹیم کی سربراہی کی جب کہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سیکسینا نے کی۔بھارت نے پاکستانی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کو ذخیرہ کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اس نے تربیلا اور منگلا کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا جس کی وجہ سے پانی کی بڑی مقدار سمندر برد ہو جاتی ہے۔ بھارتی وفد نے کہا کہ بھارت میں بھی موسمی تبدیلیوں کے باعث دریاو¿ں میں پانی کی آمد کی شدید کمی ہے۔مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی حکام نے دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی پن بجلی کے منصوبوں پر اعتراض اٹھایا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل پن بجلی گھر کی جھیل بھرنے اور وہاں سے پانی چھوڑنے کا پیٹرن بھی واضح کیا جائے۔ انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ پکل ڈل ڈیم اور لوئر کلنئی پر کام جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز اجلاس میں اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا ہے۔ دوسرے روز ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک اپنے موقف پر قائم رہے۔ اعتراضات کا مزید جائزہ آئندہ اجلاس میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان نے بھارت کے دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پکل ڈل ڈیم اور لوئر کلنئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے پاکستان کو پانی کی کمی ہو گی لیکن بھارتی موقف تھا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بنانا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ پکل ڈل پروجیکٹ کی اونچائی میں کمی جبکہ لوئر کلنئی منصوبے کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کرے جس پر بھارتی وفد نے پاکستان کے تحفظات پر اپنی حکومت کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ مزید بات چیت آئندہ اجلاس میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انڈس واٹر کمشنرز کے آئندہ اجلاس کا شیڈول بعد میں طے ہو گا۔

 

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈچ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق نیدرلینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیاگیا۔ ڈچ حکومت کی جانب سے مقابلے کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے آرگنائزر کی جانب سے جاری بیان میں بھی مقابلہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔ گریٹ وائلڈ ان کی جانب سے مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے دوسری جانب ایک ڈچ رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مقابلہ کروانے کی صورت میں انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث معاملہ منسوخ کردیا گیا ہے۔