Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاپان میں مزدوروں کی کمی دور کرنے کیلیے مستری روبوٹ تیار

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان میں کم شرح پیدائش اور مزدوروں کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے ایک مزدور روبوٹ تیار کرلیا گیا۔جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ایس ٹی) کے ماہرین نے بڑی مہارت سے ایک انسان نما مزدور روبوٹ تیار کیا ہے جو تعمیرات کے کام کرسکتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ کم ازکم جاپان میں روبوٹ بہت تیزی سے انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ اس کی ایک سماجی وجہ یہ بھی ہے کہ جاپان میں روبوٹ بہت پسند اور قبول کیے جاتے ہیں۔ اس نئے روبوٹ کو ’ایچ آر پی فائیو پی‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں موٹروں اور ایکچوایٹرز کو بڑھا کر انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہوگا تاہم اس سے امکان ضرور پیدا ہوا ہے کہ اگلے چند برس میں روبوٹ مستری عام ہوجائیں گے۔روبوٹ کی ویڈیو میں اسے ایک تختہ اٹھاتے اور اسے ڈرل مشین کے ذریعے ایک مقام تک لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ بلڈنگ اور دفاتر سازی میں انسانوں کی مدد کرسکتا ہے اور آزادانہ طور پر بھی اپنا کام انجام دے سکتا ہے۔ اس سے قبل ہم کارسازی اور دیگر کارخانوں میں روبوٹس دیکھ چکے ہیں جو اسمبلی لائن پر مختلف کام انجام دیتے نظر آتے ہیں۔دوسری جانب روبوٹک تھری ڈی پرنٹرز بھی حیرت انگیز کام کررہے ہیں جسے آٹومیشن کا ایک نیا روپ کہا جاسکتا ہے۔ تاہم اے آئی ایس ٹی نے کہا ہے کہ وہ انسانوں کی ضرورت کم سے کم کرتے ہوئے خودمختار روبوٹس سے کام کرانا چاہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں مزدوروں کی کمی ہے لیکن جو مزدور ہیں وہ بہت مہنگے بھی ہیں۔اس ضمن میں امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے اٹلس نامی روبوٹ بنایا ہے جو بہت سے کاموں کے ساتھ ساتھ پیٹھ کے بل پلٹ بھی سکتا ہے تاہم اے آئی ایس ٹی کا کہنا ہے کہ وہ روبوٹ سے کم درجے کے کام لینا چاہتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.