Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی لڑکی کو برطانیہ میں پناہ دینے کیلئے پٹیشن پر 80 ہزار افراد کے دستخط

    By Daily Khabrainجنوری 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سعودی (ویب ڈیسک ) اہلِ خانہ سے فرار ہونے والی 18 سالہ سعودی لڑکی رھف محمد القنون کو برطانیہ میں پناہ دینے کے لیے 80 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کر دیئے۔برطانوی نشریاتی ادارے دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چینج ڈاٹ او آر جی نامی ویب سائٹ پر دائر کی گئی پٹیشن میں برطانوی سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ سے رھف محمد القنون کو پناہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس پر اب تک 80 ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔مذکورہ پٹیشن 2 روز قبل رھف محمد القنون کی جانب سے جیرمی ہنٹ کو ٹوئٹر پر کی گئی درخواست کے بعد دائر کی گئی۔اس حوالے سے برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی ترجمان نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے فکر مند ہیں اور اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تاہم تھائی لینڈ کے امیگریشن چیف کا کہنا ہے کہ سعودی لڑکی کا معاملہ ان کے والد اور بھائی کی بنکاک آمد کے بعد پیچیدہ ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں اور رھف سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انسانی حقوق واچ کے ایشیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر فل رابرٹ سن کا کہنا تھا کہ ’خدشات ہیں کہ رھف محمد القنون کے اہلِ خانہ انہیں سعودی عرب واپس لے جانے کی کوشش کریں گے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’سعودی لڑکی کے والد کی آمد تشویش ناک ہے‘۔فل رابرٹ سن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں کہ کیا ہونے جارہا ہے، شاید وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے یا اس کے لیے سفارت خانے کی مدد حاصل کریں گے‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں گرفتار سعودی لڑکی کا معاملہ دیکھنے میں مزید کچھ دن لگیں گے جبکہ آسٹریلیا کی حکومت نے لڑکی کی حفاظتی پناہ لینے سے متعلق درخواست کو عالمی ادارے کے فیصلے سے مشروط قرار دیا تھا۔

    اس معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بنکاک میں ‘یو این ایچ سی آر’ کے نمائندے گ±سیپی ڈی وینسینٹی نے بتایا کہ ادارے کو یہ معاملہ دیکھنے اور مزید اقدامات اٹھانے میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

    رھف محمد القنون کون ہیں؟
    18 سالہ رھف محمد القنون اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کویت کی سیاحت پر تھیں جہاں سے وہ بنکاک کے راستے آسٹریلیا جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئیں۔

    اپنے اہلخانہ کی جانب سے قتل کیے جانے کے خطرے سے دوچار رھف نے کہا تھا کہ ’میں نے مذہب سے متعلق کچھ باتیں کیں اور مجھے خوف ہے کہ سعودی عرب واپس بھیجنے کی صورت میں مجھے قتل کردیا جائے گا‘۔

    انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی سفارتخانے نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا جس پر آسٹریلیا کا ویزا موجود ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: واپس سعودی عرب بھیجا تو اہلخانہ قتل کردیں گے، سعودی لڑکی

    امیگریشن حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ’رھف شادی کی خواہش مند نہیں اور اسی لیے اپنے اہل خانہ سے راہ فرار اختیار کی اور اب انہیں سعودی عرب واپس جانے پر تحفظات ہیں‘۔

    بعد ازاں امیگریشن پولیس کے سربراہ نے کہا تھا کہ ا?سٹریلیا میں پناہ کی خواہشمند لڑکی کو کچھ وقت کے لیے تھائی لینڈ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے رھف محمد القنون کی پناہ سے متعلق درخواست پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اس وقت اقوامِ متحدہ کے پاس ہے، تاہم جیسے ہی عالمی ادارہ کسی نتیجے پر پہنچے گا تو سعودی لڑکی کی درخواست پر غور کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ

      بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار

      ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.