نئی دہلی (ویب ڈیسک) سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ، بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا، پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں، انڈین وزیر برائے آبی وسائل نے تصدیق کر دی۔بھارتی وزیر برائے آبی وسائل نتین گڈکری نے ٹویٹ میں اوچھے ہتھکنڈے کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی دریاو¿ں کا رخ موڑ کر جموں وکشمیر اور پنجاب کے لوگوں کو پانی فراہم کریں گے۔ دریائے راوی پر شاہ پور اور کانڈی پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔نتین گڈکری کا کہنا ہے کہ تمام پروجیکٹس کو قومی قرار دے دیا گیا ہے۔ سارا پانی بھارت میں استعمال کریں گے، پاکستان کو نہیں دیں گے، تین ندیوں کا پانی کشمیرکی جانب موڑا جائے گا۔

NEW DELHI, INDIA - JANUARY 12: Union Minister for Road Transport and Highways Nitin Gadkari during the second day of BJP National Executive Meet at Ramlila Maidan, on January 12, 2019 in New Delhi, India. The 10% reservation in education and government jobs for the youth from economically weaker sections will enhance the confidence of New India, Prime Minister Narendra Modi said on Saturday, asserting that the new arrangement will not encroach upon anyone’s rights. (Photo by Sanchit Khanna/Hindustan Times via Getty Images)
