تازہ تر ین

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا سنیما ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا جس کے بعد پاکستان میں بھارت کی کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھارتی مواد پر مبنی اشتہارات نشر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ستمبر 2016 میں پاک-بھارت کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی سنیما میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain