Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسپین کے فٹ بالر کارلیس پیول کی پاکستان آمد

    By Daily Khabrainمارچ 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)اسپین کے سابق معروف فٹ بالر کارلیس پیول فٹ بال کھیل کی تشہیر اور پاکستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے ٹکٹس کی فروخت کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے۔اسپین کی قومی ٹیم اور فٹ بال کلب ’بارسلونا‘ میں کھیلنے والے کارلیس پیول گزشتہ برس بھی پاکستان آئے تھے۔کارلیس پیول رواں برس ’ٹچ اسکائے گروپ‘ کی جانب سے منعقد ہونے والے ’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 ‘ کا انعقاد آئندہ ماہ اپریل میں ہوگا۔ایونٹ کے تحت 27 اور 28 اپریل کے دوران کراچی اور لاہور میں 2 میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ایونٹ میں کارلیس پیول کے علاوہ پرتگال کے لیوس فیگو، برازیلین سپر اسٹار کاکا، مرکیورل فرینچ مین اور نکولس الینکا سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے۔کارلیس پیول سے قبل رواں برس جنوری میں کاکا اور لیوس فیگو بھی ’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019‘ کی تشہیر کے سلسلے میں پاکستان آئے تھے۔کارلیس پیول کی پاکستان آمد کے موقع پر ایونٹ منعقد کرنے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں فٹ بالر کے حوالے سے بتایا گیا کہ سپر اسٹار، پاکستان آمد اور اپنے مداحوں سے ملنے پر بہت خوش ہیں اور وہ ایونٹ کے حوالے سے پر امید ہیں۔کارلیس پیول نے بیان میں کہا کہ انہیں علم ہے کہ فٹ بال پاکستان میں دوسرے ابھرتے ہوئے کھیل کی اہمیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے ورلڈ سوکر اسٹارز نوجوانوں کے لیے اچھا موقع ہے۔فٹ بال کھیل اور کارلیس پیول کے مداح ان سے 16 مارچ کو کراچی کے معروف ڈولمین شاپنگ مال میں مل سکیں گے۔اطلاعات ہیں کہ کارلیس پیول پاکستان میں 17 مارچ کی شب تک رہیں گے اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کا فائنل میچ بھی دیکھنے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

      فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے

      امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.