Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریاں مکمل

    By Daily Khabrainمارچ 22, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت تنازعات اور سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باعث اس سال یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور 23 مارچ کی صبح اسلام آباد کے مقام شکر پڑیاں اور فیض آباد کے درمیان واقع پریڈ ایونیو میں شایان شان طریقے سے منعقد ہو رہی ہے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جمعرات کی صبح فل ڈریس ریہرسل کے ذریعے یوم پاکستان پریڈ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، اس سال یوم پاکستان کا تھیم “پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے اسی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پرومو جاری کیے ہیں، یوم پاکستان کے حوالے سے دلوں کو گرمانے والا قومی نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے زیر استعمال دفاعی سازو سامان کی نمائش پاکستان کے عوام کے لیئے جوش و ولولہ جب کہ دشمنوں کے لیئے خوف و دہشت کی علامتیں، جن میں ایٹمی بیلسٹک و کروز میزائل، ٹینک، توپوں سمیت روایتی ہتھیار سب شامل ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا فضائی مظاہرہ دیکھنے لائق ہو گا، بھارتی طیارے مار گرانے پر تقریب کے شرکاء کی جانب سے شاہینوں کا یادگار استقبال یقینی ہے، جب کہ پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے شامل ہوں گے جب کہ ترکی کے ایف سولہ، چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔اس مرتبہ کی یوم پاکستان پریڈ کی خاص بات دوست ممالک کی خصوصی شرکت ہے، ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع اور بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوں گے، صدر مملکت عارف علوی پریڈ سے خطاب کریں گے، جب کہ وزیراعظم، مسلح افواج کی قیادت بھی سلامی کے چبوترے پر موجود ہو گی۔پریڈ تقریب کے لیے صدر مملکت کی جانب سے جاری کئے گئے دعوت ناموں کے علاوہ نہ صرف پریڈ ایونیو بلکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی داخلہ ممنوع ہو گا، ایسی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں، 23 مارچ کو علاقے میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، جب کہ معمول کی ٹریفک کے لئے بھی متبادل پلان جاری کیا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.