Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، زیر حراست افراد سے برآمد ہونیوالی چرس۔
    • شہر بھر میں تجاوزات اور ٹریفک جام سے راولپنڈی میں نظام زندگی مفلوج
    • راولپنڈی میں تعلیمی اصلاحات اور کارکردگی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری
    • پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے مختصر عرصے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امین الحق
    • راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی تین روزہ فوڈ سیفٹی و آگاہی مہم کا آغاز
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا صفائی و آگاہی مہم پر بھرپور عملدرآمد
    • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح
    • ڈاکٹر قربان حسین خان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیک لیکٹروفزیالوجی گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی
    • سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعد سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھرپور کام جاری
    • نکاح فیس 200 روپے مبارکباد کے نام سے زائد وصولی پر پابندی
    • محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرکے جعلی کورٹ فیس ٹکٹس بنانے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا’ 9 افراد کیخلاف مقدمہ
    • آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق دوسرا فالواپ اجلاس
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول کی صورتحال اور سنگین جرائم میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف تینوں درخواستیں نمٹا دی گئیں
    • کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کا این او سی نہیں ملے گا:پنجاب حکومت
    • ملتان نے فضائی آلودگی میں لاہور کو بھی پئچھے چھوڑ دیا اے کیو آئی 719 ریکارڈ
    • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
    • انتخابات میں شکست ٹرمپ کیلیے بڑا سیاسی دھچکاہے ،اختر اقبال ڈار
    • نیب نے سابقہ ادوار میں بے ضابطگیوں سے متعلق پرانی انکوائریاں ،تحقیقات دوبارہ کھولنے کا عمل تیز کردیا
    • لاہور:تاریخی شہر لاہور کے حسن کو اجاگر کرنے والی ڈبل ڈیکر بسیں مال روڈ پر واقع استنبول چوک سے گزر رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کان میں انفیکشن کو ’سننے والی‘ اسمارٹ فون ایپ

    By Daily Khabrainمئی 17, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) بچوں کے کان میں انفیکشن اور مائع کا رساﺅ ایک عام مرض ہے لیکن اس کی تکلیف بچے کو بے حال کردیتی ہے۔ اسی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایک دلچسپ اور مفید ایپ تیار کی گئی ہے جو کان میںآواز کی لہریں بھیجتی ہے اور جب وہ کان سے ٹکرا کر دوبارہ اسمارٹ فون تک آتی ہیں تو اندر موجود زخم ، مائع یا انفیکشن کی خبر دیتی ہے۔یونیورسٹی آف سیاٹل کے جسٹن چین اور ان کے ساتھیوں نے یہ ایپ بنائی ہے جس میں موٹے کاغذ کی ایک نلکی ہے جسے کان کے سوراخ پر رکھا جاتا ہے۔ اس سے 150 ملی سیکنڈ تک ایک سرسراہٹ والی آواز خارج ہوکر کان کے اندر تک سفر کرتی ہے اور وہاں سے یہ آواز لوٹ کر واپس آتی ہے۔کان کی خرابی یا انفیکشن کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ طبلِ گوش (ایئرڈرم) کے اندر یا اس کے پیچھے مائع جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحتمند کان اور متاثرہ کان کے اندر سے ٹکرا کر پلٹ آنے والی آواز میں فرق ہوتا ہے اور اسمارٹ فون کا الگورتھم اسے دیکھتے ہوئے انفیکشن والے کان کی خبر دیتا ہے۔ابتدائی طور پر اسے 18 مہینے سے لے کر 17 سال تک کے بچوں پر آزمایا گیا جس سے کان کی انفیکشن کا 85 فیصد درستگی سے اندازہ لگایا گیا۔ اس کی افادیت پہلے سے رائج ایک آلے ٹمپانوگرام کے برابر ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹمپانوگرام کو کان کے سوراخ میں ڈالا جاتا ہے جو ہوا بند سیل کی طرح ہوتا ہے اور کان کے اندر ہوا اور ایک آواز بھیجتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہآیا کان میں مائع جمع ہے یا نہیں۔موجدین کے مطابق والدین گھر بیٹھے بچے کے کان کے درمیان ہونے والے انفیکشن کا پتا لگاسکتے ہیں۔ چھوٹے بچے خود سے اپنی تکلیف نہیں بتا پاتے وہ روتے ہیں یا بار بار اپنے کان کو دباتے ہیں۔ اس ایجاد پر کام کرنے والے ایک اور سائنسداں ڈاکٹر رینڈل بلائے نے کہا کہ اس سے قبل والدین اپنے بچے کی تکلیف جاننے سے قاصر تھے اور یہ ایپ اسی مشکل کو حل کرتی ہے۔موجدین کے مطابق ایپ کے بعد تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور والدین کے درمیان کوئی فرق نہیں رہ جاتا اور وہ والدین کسی بھی وقت چھوٹے بچوں کے کان کے درد سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔ ایپ کے ساتھ کاغذ کی بنی ہوئی نلکی بھی دستیاب ہے لیکن اس سے قبل متعلقہ ادارے ایپ کی منظوری دیں گے۔توقع ہے کہ اس سال کے اآخر تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) اس کی منظوری دیدے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.