Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چیئرمین NISE فیضان علی کی محسن ایوب اور فیصل علی سے ملاقات
    • نیوزی لینڈ ‘ انتخابات کے حتمی نتائج میں ڈیڈ لاک، نئی جماعت کنگ میکر بن کر ابھری
    • سعودی عرب ‘ راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
    • پاکستان نے امریکہ’ ایران کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا: رضوان شیخ
    • خالد نوازکی "نیشنل پالیسی فار ڈی ریگولیشن آف شوگر سیکٹر” پر شدید تنقید
    • ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کی ایمانداری ،رنگ روڈ سے ملاموبائل مالک کو واپس کر دیا
    • ہنر مند نوجوان کسی بھی معاشزرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں سردار عتیق احمد خان
    • سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی آورکو جلد از جلدبنائے جائے، چوہدری جاوید
    • وزیر اعظم سے وزیرریلوے کی ملاقات ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
    • 2مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی شہری پر فائرنگ،مذمت پر فرار، راہگیر زخمی
    • دینہ سے علاج کیلئے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لائے سابق پولیس ملازم عدیل کے اہل خانہ کو شدید مشکلات
    • گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید مسائلستان بن گئی
    • راولپنڈی سب انسپکٹر مفرح بخاری عطل، پولیس لائنز تبدیل کر دیا
    • تھانہ پھلگراں پولیس کی کارروائی 67لاکھ مالیت کا سامان واسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار
    • وزیر اعلیٰ پنجاب کا تلہ کنگ کا دورہ، گرین بس سروس کا افتتا ح کیا
    • کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد
    • سب انسپکٹر سید نجف شاہ کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
    • گوجر خان شہر میں نو عمر جیب تراشوں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ آئی ایف سی ریجنل نائب صدر امام فخوری کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • منشیات فروشوں کے گرد واہ کینٹ پولیس کا گھیرا تنگ تین ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہواوے بلیک لسٹ، گوگل سروسز بلاک صارفین نے سر پیٹ لیا

    By Daily Khabrainمئی 21, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک (ویب ڈیسک) چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز پر گوگل کی سروسز معطل کردی گئیں، گوگل نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب چند روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ہواوے موبائل انٹرنیٹ کے جدید فائیو جی نیٹ ورک کے آلات بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور کئی مغربی ممالک اور ان کی کمپنیاں اس کے تیار کردہ آلات استعمال کرتی ہیں۔ہواوے کے صارفین فی الحال اینڈرائڈ ایپس اور گوگل پلے سروس استعمال کرسکیں گے تاہم رواں سال گوگل کے اگلے ورژن کے لانچ ہونے کے بعد ان کے ہواوے کی ڈیوائسز پر دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد ہواوے کے صارفین اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس لائسنس کے ذریعے اس نئے ورژن کو استعمال کرسکیں گے۔دوسری جانب ہواوے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کی تصدیق کردی ہے، ہواوے کے موبائل چیف رچرڈ یو چینگ ڈونگ کا کہنا تھا کہ اگر ہواوے پر گوگل اور اینڈرائیڈ سروسز مستقل طور پر معطل ہوگئیں تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی کمپنی نے پہلے سے ہی اپنا ایک آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر موبائل فونز اور کمپیوٹرز کے لیے اس سسٹم کو متعارف کروا دیا جائے گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کمپنی اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں اپنے کاروبار پر پڑنے والے ہر قسم کے اثرات کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکی کمپنیوں پر ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے تیار کردہ ٹیلی کام آلات استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جنہیں امریکی حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہو۔ہواوے کی انتظامیہ ماضی میں کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ امریکا کے لیے خطرہ نہیں اور اس پر امریکی کمپنیوں کی جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.