راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم ہورہا ہے اور ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’خوشی ہے موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا‘۔آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا جارہا ہے، ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے‘۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی ایک انتشار یا خلفشار کا ماحول ہو‘۔شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ ’انشااللہ مولانا جارہا ہے، اسلام آباد پرسکون ہوگا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی‘۔

Sheikh Rashid (R), a former minister known to be close to Pakistani President Pervez Musharraf gestures as he addresses a news conference in Islamabad on February 20, 2008. Rashid blamed an army raid at a radical mosque in Islamabad, pro-US policies and inflation as reasons for his party's defeat in the February 18 elections. AFP PHOTO/Aamir QURESHI
