تازہ تر ین

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو رہا کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے سرے روز مریم نواز کو رہا کر دیا گیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر اور عطااللہ تارڑ نے مریم نواز کا پاسپورٹ سمیت ضمانتی مچلکے اور ساتھ ہی 7 کروڑ روپے کی رقم بھی جمع کروائی تھی جس کی تصدیق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کی۔احتساب عدالت نے باقاعدہ لاہور ہائیکورٹ سے مریم نواز کی طرف سے زرضمانت 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ جمع کرانے کی تصدیق کی جس کے بعد ان کی رہائی کےلیے وبکار جاری کیا گیا۔مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظاحتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امجد نذیر چوہدری نے نیب دالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کے عوض مریم نواز کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔نیب عدالت میں ریم نواز کے ضمانتی مچلکے فیصل ایوب کی طرف سے جمع کرائے گئے جو رکن پنجاب اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر کے احبزادے یں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدالتی اوقات کار ختم ہونے پر مچلکے جمع نہیں کرائے جاچ سکے تھے۔جیل حکام نے اسپتال جاکر مریم نواز کے دستخط لی ےا حتساب عدالت کی جانب سے روبکار جاری کیے جانے کے بعد جیل حکام نے سروسز اسپتال جاکرمیم نواز سے ان کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کرائے جس کے بعد انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں عبوری ضمانت پر رہا کر دیا یا۔دوسری جانب مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا والدہ سے ملنے سروسز اسپتال پہنچیں جو والدہ کو اپنے ہمراہ لے کر جائیں گی۔خیال رہے کہ مریم نواز نے 24 اکتوبر کو والد نواز شریف کی تیمارداری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر دالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی جب کہ ریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دینے کی استدعا کی تھی۔نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر لز یس 8 اکتوبر کو نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے موقع پر گرفتار کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain