تازہ تر ین

وزیراعظم کا بارش کے باعث دھرنے کے شرکاءکی مشکلات کا نوٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکاءکی مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکاءکی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے دیکھیں دھرنا شرکاءکو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکاءکو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا 7 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved